مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 503
مکتوبات احمد ۵۰۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ بعد سلام علیکم ۔ اس وقت میں انبالہ چھاؤنی کی طرف روانہ ہوتا ہوں ۔ کیونکہ میر ناصر نواب صاحب لکھتے ہیں کہ میرے گھر کے لوگ سخت بیمار ہیں ۔ زندگی سے نا امیدی ہے ۔ ان کی لڑکی کی اپنی والدہ سے ایسے وقت میں ملاقات ہو جانی چاہئے ۔ سو میں آج لے کر اسی وقت روانہ ہوتا ہوں ۔ ۱۹ جون ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۷۳ پوسٹ کارڈ مکرمی اخویم - بعد السلام علیکم ۔ ام پہنچ گئے تھے ۔ اگر دوسری دفعہ ارادہ ارسال ہو تو دو امر کا لحاظ رکھیں ۔ ایک تو آم کسی قدر کچے ہوں دوسرے ایسے ہوں جن میں صوف نہ ہو اور جن کا شیرہ پتلا ہو۔ میں نے سندر داس کی شفا اور نیز ہدایت کے لئے دعا کی ہے ۔ اطلاعاً لکھا گیا۔ ۱۶ جولائی ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان