مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 374 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 374

مکتوبات احمد ۳۷۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آئمکرم مجھ کو ملا ۔ جزاكم الله خير الجزاء ۔ - آپ کا عنایت نامہ بھی مجھ کو ملا ۔ میں اس بات پر یقین کامل رکھتا ہوں کہ جس قدر میں نے آپ کے حق میں دعا کی ہے اور کر رہا ہوں کو بظاہر ابھی کچھ بھی آثار ظاہر نہ ہوں تب بھی پوشیدہ طور پر آپ و کے لئے بہتری کی تجویز ہے بلکہ شاید آپ کی بہتری کی غرض سے بعض اور ہم پیشوں کی بہتری بھی ہو جائے اور میں ابھی تک دعا میں سست نہیں ہوا ۔ شاید آپ جس وقت سوتے ہوں اس وقت میں آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوتا ہوں ۔ آپ کی یہ نہایت خوش قسمتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو نہایت نیک اور پختہ اعتقاد بخشا ہے۔ پس یہی ایک چیز ہے جس سے فتح یابی کی امید ہو سکتی ہے کیونکہ جس قدرا اعتقاد ہوتا ہے اسی قدر دعا میں تحریک بھی ہوتی ہے ۔ سو یہ ایک پاک دانائی ہے جو ہر ایک کو میسر نہیں آتی جو آپ کے دل میں ڈالی گئی ہے۔ اللہ تعالی جلد تر آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب فرمادے آمین ۔ اور ان دنوں میں یہ دعا بھی کرتا رہا ہوں کہ خدا تعالی مدراس کو ہیضہ سے نجات بخشے اور طاعون سے محفوظ رکھے اور دونوں بلاؤں کو آپ سے اور آپ کے عزیزوں سے دور رکھے ۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں ۔ ۲ ستمبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*