مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 230 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 230

مکتوبات احمد ۲۳۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۲ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ ا ورحمة الله و بركاته عنایت نامه نامہ پہنچا۔ الحمد لله والمنتہ کہ آپ کو اس نے اپنے فضل و کرم سے شفا بخشی ۔ میں نے آپ کے لئے اب کی دفعہ غم اٹھایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس جگہ قادیان میں جس بڑی عمر کے آدمی کو جو اسی برس سے زیادہ کی عمر کا تھا۔ چیچک نکلی وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ ہمارے ہمسایوں میں دو جوان عورتیں اس مرض سے راہی ملک بقا ہوئیں ۔ آپ کو اطلاع نہیں دی گئی ۔ یہ بیماری اس عمر میں نہایت خطر ناک تھی ۔ بالخصوص اب کی دفعہ یہ چیچک وبائی طرح پر ہوئی ہے۔ اس لئے نہایت اضطراب اور دلی درد سے نماز پنجگانہ میں اور خارج نماز گویا ہر وقت دعا کی گئی ۔ اصل باعث عاقبت خدا کا فضل ہے جو بموجب وعدہ اللہ سے بہت سی امیدیں اس کے فضل کے لئے ہو جاتی ہیں ۔ مجھے کثرت مخلصین کی وجہ سے اکثر زمانہ غم میں ہی گزرتا ہے ۔ ایک طرف فراغت پاتا ہوں ۔ دوسری طرف سے پریشانی لاحق حال ہو جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی بہت سی عنایات کی ضرورت ہے۔ جس کو میں مشاہدہ بھی کرتا ہوں ۔ اب یہ غم لگا ہوا ہے کہ چند دفعہ الہامات اور خوابوں سے طاعون کا غلبہ پنجاب میں معلوم ہو اتھا۔ جس کے ساتھ یہ بھی تھا کہ لوگ تو بہ کریں گے۔ اور نیک چلن ہو جائیں گے۔ تو خدا تعالیٰ اس گھر کو بچالے گا۔ لیکن نیک ہونے کا کام بڑا مشکل ہے اگر چہ بدچلن بدمعاش اور طرح طرح کے جرائم ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ اگر پنجاب میں وبائے طاعون یا ہیضہ پھوٹا تو بڑی مصیبت ہوگی ۔ بہت سے گھروں میں ماتم ہو جائیں گے۔ بہت سے گھر ویران ہو جائیں گے ۔ مرزا خدا بخش صاحب پہنچ گئے ۔ ان کے گھر میں بیماری ہے۔ تپ روز چڑھتا ہے اور جگر اور معدہ ضعیف معلوم ہوتا ہے۔ مولوی صاحب کی دوسری لڑکی انہیں دنوں سے بیمار ہے جب کہ آپ نے بلایا تھا۔ اب بظاہر ان کی زندگی کی چنداں امید نہیں ۔ حواس میں بھی فرق آگیا ہے اور مولوی صاحب بھی ہفتہ میں ایک مرتبہ بیمار ہو جاتے ہیں ۔ بعض دفعہ خطر ناک بیماری ہوتی ہے ۔ میرے دل میں خیال ہے کہ اپنے اور اپنی جماعت کے لئے خاص طور پر ایک قبرستان بنایا جائے جس ۔