خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 365 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 365

خطبات مسرور جلد 17 365 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 بوسنیا وفد بھی شامل ہوا جس میں 74 / افراد شامل تھے۔ایک مقامی این جی او کے بانی یاسمین (Yasmin Spahich) صاحب ہیں۔یہ ان کے صدر ہیں۔کہتے ہیں کہ آپ کا اسلام اور بانی اسلام سے عشق اور اس عشق کا انتشار آپ کے محبت بکھیر نے والے الفاظ میں ہوتا ہے۔نیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے نصیحت دل کو چھورہی تھی۔یہی وہ کام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے۔پھر یہ کہتے ہیں کہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتاہوں کہ اگلا جلسہ اس سے بھی بہتر ہو اور یہ جلسہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں قوت اور اتحاد پیدا کرنے کا باعث ہو۔پھر یمینہ چاؤ شیو بیچ (Emina Chaoshevich) صاحبہ ہیں۔کہتی ہیں مجھے جلسہ میں شامل ہو کر یہ احساس ہو گیا کہ جلسہ کے ماحول میں وہ قوت اور تاثیر ہے کہ روحانی طور پر مردہ انسان میں زندگی کی روح چلی آتی ہے۔پھر علما کرے میش (Elma Krehmiche ) صاحبہ ہیں کہتی ہیں میں اس موقعے سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے اس عظیم جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔مہمان نوازی اور جلسے کے متعلق تمام انتظامات نے مجھے حیرت انگیز طور پر متاثر کیا ہے اور خصوصاً میرا یہ weekend ایسے لوگوں کے درمیان گزرا ہے جن کے چہرے پہ ہمیشہ مسکراہٹ تھی۔پھر وہاں بیعت کی تقریب بھی ہوئی جس میں 16 / ممالک سے تعلق رکھنے والے 37 افراد نے بیعت کی توفیق پائی جس میں البانیہ، سربیا، ہالینڈ، جرمنی، چچنیا، رومانیہ، کوسوو، بیلجیم، سیر یا، ترکی، از بکستان، لبنان، سینیگال، گھانا، گیمبیا، گنی کنا کری شامل تھے۔ایک دوست مسٹر بینوٹ (Labinot) کو سوودو کے ایک ہائی سکول کے پرنسپل ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ نے مجھ پر ایک خاص جذباتی اثر ڈالا ہے اور خاص طور پر جب آپ نے وہاں کہا کہ بیٹھ جاؤ تو اتنا بڑا مجمع فور بیٹھ گیا۔یہ دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں ملا۔پھر یہ کہتے ہیں کہ جلسہ میں شامل ہونے کے بعد تو میں یہ کہتا ہوں کہ جلسہ تین دن کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ تیس دن کا ہونا چاہیے اور کہتے ہیں بیعت کرنے کا میرا ارادہ نہیں تھا لیکن میں سب چیز سے اور پھر اس سے اتنا متاثر ہو اہوں کہ بیعت کے دوران میری طبیعت پر ایسا اثر ہوا کہ خود بخود ہی میر اہاتھ اٹھ گیا اور الفاظ دہر انے شروع کر دیے اور اب میں نے بیعت کر لی۔صرف ظاہری طور پر نہیں بلکہ حقیقت میں کرلی۔پھر آذربائیجان سے آغا صف صاحب ہیں۔یہ کہتے ہیں میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میں روحانیت کی اتنی بلندیوں کو دیکھوں گا۔مربی محمود صاحب نے مجھے جماعت کے بارے میں اور اس کے عقیدے کے بارے میں معلومات دینی شروع کیں۔مجھے یہ سب بناوٹی اور جھوٹ لگا۔میں نے ان باتوں کو سنتے ہی انکار کر دیا لیکن معلوم نہیں تھا کہ سچ کی یہ قوت مجھے جلد اپنی طرف کھینچ لے گی۔یقینی طور پر جماعت کی سچائی اور اس کے پیش کردہ دلائل بہت پختہ ہیں۔ویڈیوز میں دیکھے جانے والے نظارے یہاں آکر حقیقت میں دیکھنے کا موقع ملا۔جلسے میں بہت سے لوگوں سے ملنے کا موقع ملا لیکن ہر ایک سے مل کر ایک ہی جیسا خوشگوار احساس ہو تا تھا جو یقینی طور پر دلیل ہے کہ یہ ایک جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت بخشی۔پہلی دفعہ جب مجھے اطلاع دی گئی تو