خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 360 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 360

مسرور جلد 17 بھرا ہوا اور جذباتی ماحول تھا۔360 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2019 پھر ایک مہمان بیسم جوزی (Besim Gjozi) صاحب ہیں۔آخری روز بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوئے اور کہتے ہیں کہ اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔ایک اور مہمان سنان بڑے شانائے (Sinan Breshanaj) صاحب کہتے ہیں کہ میرے جماعت میں شامل ہونے کا سبب ہی وہ ملاقات تھی جو چند سال پہلے میرے سے ان کی ہوئی۔کہتے ہیں اس وقت سے ان پر اثر تھا جس کے بعد یہ ہر سال جرمنی کے جلسہ میں شامل ہوتے ہیں۔دوسرے ایک احمدی دوست بیکم بیتسی (BekimBici) صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے 2004ء میں بیعت کی۔جرنلزم میں گریجوایشن میں اعلیٰ کامیابی حاصل کی اور اس بنا پر 2016ء کے جلسہ سالانہ پر میں نے میڈل بھی حاصل کیا۔اس کے بعد میں نے البانیہ میں آن لائن اخباروں میں بطور صحافی کام کیا۔گذشتہ سال جلسہ سالانہ پر آنے کے لیے جب میں نے چھٹی کی درخواست دی تو منظور نہیں ہوئی۔اس پر میں نے کام سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ میں اس جلسہ سالانہ سے غیر حاضر نہیں ہو سکتا تھا۔کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اسی دن میرے لیے دوسری میڈیا کمپنی میں کام دلا دیا جہاں پر یہ شرط بھی منظور کرلی گئی کہ میں اس سال جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہو کر واپسی کے بعد کام شروع کر سکتا ہوں۔کہتے ہیں اسی طرح اس سال بھی صرف چار ماہ ہوئے تھے کہ ایک آن لائن اخبار میں کام کر رہا تھا۔کمپنی کے قوانین کے مطابق چھ ماہ سے پہلے چھٹی نہیں مل سکتی تھی۔پھر بھی میں نے جلسے کے لیے درخواست دی جو منظور نہیں ہوئی۔میں نے استعفی دے دیا اور اسی دن مجھے تین اور کمپنیوں کی طرف سے کام کی آفر ملی۔چنانچہ اس پر میں نے ایک جگہ اس شرط کے ساتھ کام قبول کر لیا کہ میں جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہو کر واپس آنے کے بعد کام شروع کروں گا۔چنانچہ میری شرط منظور کر لی گئی۔یہ ہے ایمان اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی حقیقی مثال جو نئے آنے والے بھی قائم کر رہے ہیں۔پھر ایک احمدی دوست گزیم مُڑاچی (Gezim Muzhaqi) صاحب جن کا تعلق لامذہب سوسائٹی سے تھا۔چند سال قبل ان کا جماعت سے رابطہ ہوا۔مذہب اور خصوصاً اسلام سے متعلق دلائل جو جماعت احمد یہ دیتی ہے وہ انہیں بہت معقول لگے، بہت پسند آئے۔اس سے قبل مولویوں کی کہانیوں کی وجہ سے ان کا دل مذہب سے بیزار تھا۔چنانچہ چند سال قبل انہوں نے بیعت کی اور اب آہستہ آہستہ اسلامی شعار کی پابندی کر رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ مجھے بہت خاص لگا۔مہمان نوازی اور انتظامات ہر سال کی طرح نہایت ہی اعلیٰ تھے اور یہ کہتے ہیں کہ لجنہ میں میر اخطاب اور جو اختتامی خطاب تھا اس نے مجھے بڑا متاثر کیا اور یہ پیغام ہم مر دوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔پھر ایک مہمان الیٹ مچولا نجی ILIR CYLANDJID) ہیں۔البانین ہیں۔جرمنی میں رہتے ہیں۔وہ کہتے ہیں جلسہ سالانہ ہر احمدی مسلمان کے لیے ایک عظیم الشان روحانی اجتماع ہے جس میں افراد جماعت کے علاوہ دیگر مذاہب اور قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔جلسہ سالانہ میں شامل ہو کر انہیں جہاں اسلام کی بنیادی تعلیمات سے تعارف حاصل ہوتا ہے وہیں جماعت احمدیہ میں قائم نظام خلافت کے