خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 347 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 347

خطبات مسرور جلد 17 347 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 جولائی 2019 لیے کوشش کریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ہمیں یاد رکھے گا جیسا کہ خود اس نے فرمایا ہے کہ اُذْكُرُوا اللهَ یذْ كُرْكُمْ۔پس کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کا اللہ تعالیٰ ذکر کرے، انہیں یا در کھے۔ہمارا مولیٰ ہمیں صرف اس بات پر اتنا نوازے کہ ہم دنیاوی مصروفیات میں اپنے مولیٰ کو نہیں بھولے اور ان دنوں میں خاص طور پر اس بات کی ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم خدا تعالیٰ کا حقیقی ذکر کریں اور پھر اللہ تعالیٰ ہمیں یادر کھ کر اپنے فضلوں کا مور د بنائے۔پس جلسے میں آنے والے بھی اور ڈیوٹیاں دینے والے بھی ان دنوں میں ذکر الہی سے اپنی زبانوں کو تر رکھنے کی کوشش کریں اور خد اتعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے بنیں۔اس سے بڑی اور کیابات ہمارے لیے ہو گی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یاد رکھے۔پس اس کے حصول کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے اور تبھی ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق آسمان پر آپ کی جماعت شمار ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ الفاظ ہمیں فکر میں ڈالنے والے ہونے چاہئیں کہ آسمان پر میری جماعت تب شمار ہو گے جب سچ سچ تقوی کی راہوں پر قدم مارو گے۔بیعت کے بعد ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو اپنے عزیزوں کی طرف سے بھی دھتکارے گئے ہیں۔آپ میں سے بہت سے یہاں اس لیے ہجرت کر کے آئے کہ احمدی ہونے کی وجہ سے مخالفین احمدیت کی دشمنی کا سامنا کرنا پڑا۔ملکی قانون نے ہماری مذہبی آزادی پر پابندیاں لگائیں لیکن ان سب باتوں کے باوجو د اور ان سب تکلیفوں کے باوجود جو پاکستان میں یا بعض اور ممالک میں احمدی برداشت کر رہے ہیں یا آپ میں سے بھی بعض نے کی ہیں پھر ہم اپنے عملوں کی کمی کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شمار نہ ہوں اور ان لوگوں میں اور ان خوش قسمت لوگوں میں شامل نہ ہوں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تو یہ کتنا گھاٹے کا سودا ہے۔پس ان دنوں میں بہت دعائیں کریں اور ہمیں یہ دعائیں کرنی چاہئیں کہ ہم ان لوگوں میں شمار نہ ہوں جن سے خدا تعالیٰ راضی نہیں بلکہ ان لوگوں میں شامل ہوں جن کا ذکر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔خدا تعالیٰ سے ہم پختہ تعلق جوڑنے والے ہوں۔اپنے دلوں کے اندھیروں کو مٹانے والے ہوں۔یہاں جلسہ کی کارروائی کے دوران بھی اور وقفوں میں بھی اور رات کو بھی اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ یہ دعا مانگیں اور عہد کریں کہ اے خدا ہم نیک نیت ہو کر تیرے مسیح کے جاری کردہ اس جلسے میں شامل ہوئے جو یقیناً تیری خاص تائیدات اور اذن سے جاری ہوا۔اس میں تیری رضا کے حصول اور تیرے ذکر میں بڑھنے اور تیری محبت کے حصول کے لیے شامل ہوئے ہیں۔اپنی ان تمام برکات سے ہمیں متمتع فرما جو تو نے اس جلسے سے وابستہ کی ہیں اور ہمارے اندر وہ پاک تبدیلیاں پیدا فرما جو تو چاہتا ہے اور جس کو قائم کرنے کے لیے تُو نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کو اس زمانے میں بھیجا ہے تاکہ ہم اس کی بیعت میں حقیقی رنگ میں شامل ہونے والے بن سکیں۔پس جب ہم اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اور درود و استغفار کرتے ہوئے یہ دن گزاریں گے ، اپنے دنوں کو خالص اللہ تعالیٰ کے لیے کریں گے تو ہماری عبادتوں کے معیار بھی بلند ہوں گے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے حق ادا کرنے والے بھی بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان جلسوں کا ایک مقصد یہ بھی بیان فرمایا تھا کہ جماعت کے