خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 345 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 345

خطبات مسرور جلد 17 345 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 جولائی 2019 پس ایک بہت بڑی ذمہ داری حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم پر ڈالی ہے اور اپنے ماننے والوں سے بڑی توقعات وابستہ فرمائی ہیں۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ اس ماحول کا حقیقی فائدہ تبھی ہو گا جب دنیا کی محبت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت کے مقابلے میں ٹھنڈی ہو جائے گی۔دنیا میں رہتے ہوئے دنیا کی محبت کو خدا اور اس کے رسول کی محبت کے مقابلے میں ثانوی حیثیت دینا یہ بہت بڑی بات ہے اور یہی چیز ہے جو حقیقی مومن بناتی ہے۔اس جلسہ کے تین دنوں کے بعد دنیا کے کام بھی کرتے ہیں۔لیکن اس تربیت کا اور شمولیت کا فائدہ تبھی ہو گا کہ جب ہم دنیا کے کاموں کے باوجود دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔ان تین دنوں میں خاص طور پر دنیا کی محبت بالکل ٹھنڈی کرنی ہو گی۔ہم جلسہ کے دنوں میں یہ بھی یہاں دیکھتے ہیں کہ بازار بھی مہیا کیے گئے ہیں، سٹال بھی لگتے ہیں اور دنیاوی چیزوں کی یہاں خرید و فروخت بھی ہو جاتی ہے لیکن جلسے میں شامل ہونے والے بھی اور بازار لگانے والے بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ بازاروں میں پھرنا اور شاپنگ کرنا اور اپنی چیزوں پر منافع حاصل کرنے کی کوشش کرنا د نیا داری ہے۔اس لیے خریدار بھی اور دکاندار بھی اس سے بچیں اور جلسہ کے جو لوگ ہیں یہ دونوں خاص طور پر جلسہ کی کارروائی تو جہ سے سنیں اور اس کے بعد وقفوں میں دونوں کا حق ہے، دونوں کو اجازت ہے کہ بازاروں میں جائیں لیکن پھر بازار کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں اور بازاروں کے حق یہ ہیں کہ وہاں چلتے پھرتے ایک دوسرے کو سلام کریں۔ذکر الہی میں مصروف رہیں۔دکانوں پر کسی خاص چیز کو دیکھنے کے بعد رش کر کے دھکم پیل نہ کریں۔دکاندار جائز منافعے سے اپنی چیزیں فروخت کریں۔کسی کی مجبوری سمجھ کرنا جائز منافع نہ کمائیں۔بازاروں میں بھی جیسا کہ میں نے کہا ذکر الہی مستقل کرتے رہیں۔جو دکاندار ہیں وہ بھی اس دوران میں (ذکر الہی) بھی کرتے رہیں۔یہ ظاہری شکل میں ہم اختیار کریں گے تو ہمارے دلوں کی حالت بھی بدلے گی اور ہمارے اندر تقوی بھی پید اہو گا، اللہ تعالیٰ کی محبت بھی پیدا ہو گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے اندر یہ نیکیاں پید ا کرنے اور تقوی کا معیار بلند کرنے کے لیے مزید فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو بنانا چاہا ہے تو اس سے غرض یہی رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت جو دنیا سے مفقود ہو گئی تھی اور وہ حقیقی تقوی و طہارت جو اس زمانے میں پائی نہیں جاتی تھی اسے دوبارہ قائم کرے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 7 صفحہ 277-278) پھر آپ ایک موقعے پر ہمیں اپنے تقوی کے معیار بلند کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " اے وے تمام لو گو ! جو اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو۔آسمان پر تم اس وقت میری جماعت شمار کیے جاؤ گے جب سچ سچ تقوی کی راہوں پر قدم مارو گے۔" (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15) پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور محبت دلوں میں پیدا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ : " خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ۔اور اس کی توحید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا