خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 316

خطبات مسرور جلد 17 316 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات کے خلاف اعتراض کا موقع ملتا ہے اس لیے بعض مسیحی مؤرخین نے اس روایت کو نہایت ناگوار صورت دے کر اپنی کتب کی زینت بنایا ہے۔روایت یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش کی شادی زید کے ساتھ کر دی تو اس کے بعد آپ کسی موقع پر زیڈ کی تلاش میں ان کے مکان پر تشریف لے گئے۔اس وقت اتفاق سے زید بن حارثہ اپنے مکان پر نہیں تھے۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے سے باہر کھڑے ہو کر زید کو آواز دی تو زینب نے اندر سے جواب دیا کہ وہ مکان پر نہیں ہیں اور ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پہچان کر وہ لپک کر اٹھیں اور عرض کیا یار سول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔آپ اندر تشریف لے آئیں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار فرمایا اور واپس لوٹنے لگے۔رض اب یہ راوی اس طرح کی روایت آگے لکھتے ہیں کہ مگر چونکہ حضرت زینب گھبرا کر ایسی حالت میں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں کہ ان کے بدن پر اوڑھنی نہیں تھی اور مکان کا دروازہ کھلا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ان پر پڑ گئی اور آپ نعوذ باللہ ان کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر یہ الفاظ گنگناتے ہوئے واپس لوٹ گئے کہ سُبحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ سُبْحَانَ اللهِ مُصَرِّفِ الْقُلُوبِ۔کہ پاک ہے وہ اللہ جو سب سے بڑائی والا ہے اور پاک ہے وہ اللہ جس کے ہاتھ میں لوگوں کے دل ہیں جدھر چاہتا ہے انہیں پھیر دیتا ہے۔جب زید بن حارثہ واپس آئے تو زینب نے ان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے کا قصہ بیان کیا اور زیڈ کے دریافت کرنے پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے تھے۔حضرت زینب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ بیان کیے اور کہا میں نے تو عرض کیا تھا کہ آپ اندر تشریف لے آئیں مگر آپ نے انکار فرمایا اور واپس تشریف لے گئے۔یہ سن کر زید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے اور کہا یار سول اللہ ! شاید آپ کو زینب پسند آگئی ہے۔اگر آپ پسند فرمائیں تو میں اسے طلاق دے دیتا ہوں اور پھر آپ اس کے ساتھ شادی فرمالیں۔آپ نے فرما یازید ! خدا کا تقوی کرو اور زینب کو طلاق نہ دو۔یہ روایت لکھنے والے پھر آگے اس طرح لکھتے ہیں کہ مگر اس کے بعد زید نے زینب کو طلاق دے دی۔یہ وہ روایت ہے جو ابنِ سعد اور طبری وغیرہ نے اس موقع پر بیان کی ہے اور گو اس روایت کی ایسی تشریح کی جاسکتی ہے جو چنداں قابلِ اعتراض نہیں، بالکل قابلِ اعتراض نہیں ہو گی مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ قصہ سر تا پا محض غلط اور جھوٹ ہے اور روایت و درایت ہر طرح سے اس کا جھوٹا ہونا ظاہر ہے۔روایا تو اس قدر جاننا کافی ہے کہ اس قصے کے راویوں میں زیادہ تر واقدی اور عبد اللہ بن عامر اسلیمی کا واسطہ آتا ہے اور یہ دونوں شخص محققین کے نزدیک بالکل ضعیف اور ناقابل اعتماد ہیں حتی کہ واقدی تو اپنی کذب بیانی اور دروغ بیانی میں ایسی شہرت رکھتا ہے کہ غالباً مسلمان کہلانے والے راویوں میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ اور اس کے مقابلہ میں وہ روایت جو ہم نے اختیار کی ہے جس میں زید کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر زینب کی بد سلوکی کی شکایت کرنا بیان کیا گیا تھا، وہ پچھلے خطبے میں بیان ہوئی تھی) اور اس کے مقابلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کیا گیا تھا کہ تم خدا کا تقوی اختیار کرو اور طلاق نہ دو، یہ