خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 314
خطبات مسرور جلد 17 314 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2019 رسم تھی اور بڑی پکی رسم تھی کہ متبنی کی بیوی سے نکاح نہیں ہو سکتا اور اس رسم کو توڑنا مقصد تھا۔تو اس بات کی پھر بدرجہ اولیٰ ضرورت تھی، بہت زیادہ ضرورت تھی کہ یہ نکاح بڑے اعلان کے ساتھ کیا جاتا اور بڑی شہادتوں کے سامنے کیا جاتا تا کہ دنیا کو پتا لگتا کہ یہ رسم آج ختم ہو رہی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 543 تا 546) حضرت زید کی زندگی کے واقعات کے تعلق میں حضرت زینب کے بارے میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کے بارے میں بھی میں نے کچھ تفصیل سے یہ ذکر اس لیے کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت زینب کی شادی کے بارے میں آج کل بھی معترضین سوال اور اعتراض کرتے ہیں اس لیے اس بارے میں ہمیں کچھ تفصیلی علم بھی ہونا چاہیے۔اس کی بعض اور تفصیلات بھی ہیں۔حضرت زید کے بارے میں بھی بعض باتیں بیان کرنے والی ہیں۔تو یہ دونوں باتیں جس حد تک بیان کرنے کی ضرورت ہوئی میں آئندہ بھی کروں گا۔حضرت زید کے حوالے سے یہ سلسلہ ابھی چل رہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 جولائی 2019ء جلد 26 شمارہ 33 صفحہ 05 تا09)