خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 282
خطبات مسرور جلد 17 282 22 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019ء بمطابق 31 / ہجرت 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَوةُ فَانْتَشِرُ وا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْلَهُوَا أَنْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَأَ بِمَا قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ (الجمعة: 10 تا12) اللَّهْوِ وَمِنَ التَّجَارَةِ۔وَاللهُ خَيْرُ الرُّزِقِيْن ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اے مومنو! جب تم کو جمعہ کے دن نماز کے لیے بلایا جائے ( یعنی نماز جمعہ کے لیے) تو اللہ کے ذکر کے لیے جلدی جلدی جایا کرو۔اور (خرید اور ) فروخت کو چھوڑ دیا کرو۔(اور ) اگر تم کچھ بھی علم رکھتے ہو تو یہ تمہارے لیے اچھی بات ہے۔اور جب نماز ختم ہو جائے تو زمین میں پھیل جایا کرو، اور اللہ کا فضل تلاش کیا کرو، اور اللہ کو بہت یاد کیا کرو، تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔اور جب یہ لوگ تجارت یا کھیل کی بات دیکھتے ہیں تو تجھ سے الگ ہو کر اس کی رف چلے جاتے ہیں اور تجھ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔تو ان سے کہہ دے جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل کی بات بلکہ تجارت سے بھی اچھا ہے اور اللہ بہتر رزق دینے والا ہے۔آج اس رمضان کا آخری جمعہ ہے اور جیسا کہ عموماً لوگوں کا رجحان ہو تا ہے زیادہ لوگ اور خاص طور پر توجہ سے جمعہ کی نماز پہ حاضر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اتفاق سے آج کل اکثر سکولوں میں بھی چھٹیاں ہیں ، رخصتیں ہیں اس لحاظ سے بھی حاضری بہتر نظر آرہی ہے اور عموماً نظر آتی بھی۔سورہ جمعہ کے یہ آخری رکوع کی آیات ہیں جو میں نے تلاوت کی ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے جمعوں کی اہمیت کے بارے میں کھول کر بیان فرما دیا۔پس جمعے پر حاضری اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ جمعہ کی نماز کی طرف بلایا جائے تو کسی قسم کی سستی نہ دکھاؤ بلکہ فوری توجہ دیتے ہوئے جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو جاؤ چاہے جتنی بھی مصروفیت ہے ، تجارت کا انتہائی وقت ہے اور اس وقت دنیاوی کام اور تجارت سے بے تو جہگی جو ہے ایک کاروباری آدمی کے لیے لاکھوں کروڑوں کے نقصان پر منتج ہو سکتی ہے تو پھر بھی پروانہ کرو