خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 277
خطبات مسرور جلد 17 277 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 مئی 2019 میں نے کہا کچھ ہو نا تو چاہیے مگر یہ کہ کیا ہو اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔وہ کہنے لگے کہ میرے نزدیک ہم سب کو حضرت مولوی صاحب، حضرت خلیفة المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی بیعت کر لینی چاہیے۔آپ فرماتے ہیں کہ اس وقت کچھ عمر کے لحاظ سے بھی اور کچھ اس وجہ سے بھی کہ میرا مطالعہ باوجود اس کے کہ مطالعہ کرتا تھا لیکن پھر بھی کم تھا میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو یہ کہیں نہیں لکھا کہ آپ کے بعد کسی اور کی بھی بیعت کر لیں اس لیے حضرت مولوی صاحب کی ہم کیوں بیعت کریں ؟ آپ لکھتے ہیں گو الوصیت میں اس کا ذکر تھا مگر اس وقت میر اذہن اس طرف گیا ہی نہیں۔پھر آپؐ فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس پر میرے ساتھ بحث شروع کر دی اور کہا کہ اگر اس وقت ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت نہ کی گئی تو ہماری جماعت تباہ ہو جائے گی۔پھر انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی تو یہی ہوا تھا کہ قوم نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تھی۔( یہ بڑی اہم بات ہے کہ اس وقت خواجہ صاحب یہ فرما رہے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قوم نے حضرت ابو بکر کی بیعت کرلی تھی اور آپ کو خلیفہ تسلیم کر لیا تھا۔پھر خواجہ صاحب نے کہا کہ ) اس لیے اب بھی ہمیں ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہیے اور اس منصب کے لیے حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر ہماری جماعت میں اور کوئی شخص نہیں۔پھر خواجہ صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو کہا کہ مولوی محمد علی صاحب کی بھی یہی رائے ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تمام جماعت کو مولوی صاحب کی بیعت کرنی چاہیے۔آپ فرماتے ہیں کہ آخر جماعت نے متفقہ طور پر حضرت خلیفة المسیح الاوّل کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ لوگوں سے بیعت لیں۔اس پر باغ میں تمام لوگوں کا اجتماع ہوا اور اس میں حضرت خلیفہ اول نے ایک تقریر کی اور فرمایا کہ مجھے امامت کی کوئی خواہش نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ کسی اور کی بیعت کر لی جائے۔چنانچہ آپ نے ، حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ آپ نے اس سلسلے میں پہلے میرا نام لیا، پھر ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کا نام لیا، پھر ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب کا نام لیا۔اسی طرح بعض اور دوستوں کے نام لیے لیکن ہم سب لوگوں نے متفقہ طور پر یہ عرض کیا کہ اس منصب خلافت کے اہل آپ ہی ہیں۔چنانچہ سب لوگوں نے آپ کی بیعت کرلی۔(ماخوذ از خلافت راشدہ۔انوار العلوم جلد نمبر 15 صفحہ نمبر 48 تا50) بلکہ بعض روایات کے مطابق تو خواجہ صاحب نے یہ اشتہار بھی، اعلان بھی شائع کروایا تھا کہ رسالہ الوصیت کی رُو سے ہمیں اپنا ایک واجب الاطاعت خلیفہ منتخب کرنا چاہیے اور اس کے لیے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا نام پیش کیا تھا۔تو بہر حال یہ پہلے ان لوگوں کی ایک سوچ تھی۔حالات کی وجہ سے اپنے مقاصد پورا کرنے کے لیے ہو سکتا ہے یہ سوچ ہو۔ان لوگوں نے حضرت خلیفة المسیح الاول کی بیعت تو کر لی لیکن دل میں جو اطاعت خلافت کی سچی روح ہونی چاہیے وہ نہیں تھی اور دل میں کچھ اور تھا۔اس لیے اس تدبیر اور فکر میں بھی رہتے تھے کہ کس طرح خلافت پر انجمن کو بالا سمجھا جائے یا کیا جائے۔اور پھر سب اختیار انجمن کے ذریعہ سے اپنے قبضے میں لے لیں۔یہ بھی ان عمائدین کا خیال تھا۔ان لوگوں کی اس نیت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ابھی آپؐ کی بیعت پر پندرہ میں دن ہی گزرے تھے (یعنی خلیفہ اول کی بیعت پر پندرہ بیس دن گزرے