خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 273
خطبات مسرور جلد 17 273 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2019 (ملفوظات جلد 4 صفحہ 439) آپ نے فرمایا کہ : " ہماری جماعت میں وہی داخل ہوتا ہے جو ہماری تعلیم کو اپنا دستور العمل قرار دیتا ہے اور اپنی ہمت اور کوشش کے موافق اس پر عمل کرتا ہے۔لیکن جو محض نام رکھا کر تعلیم کے موافق عمل نہیں کرتا۔وہ یاد رکھے کہ خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو ایک خاص جماعت بنانے کا ارادہ کیا ہے اور کوئی آدمی جو دراصل جماعت میں نہیں ہے۔محض نام لکھانے سے جماعت میں نہیں رہ سکتا۔" یعنی عملی حالت اگر اس تعلیم کے مطابق نہیں تو صرف نام لکھوا کر جماعت میں شامل ہونے والی بات ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اصل میں میری نظر میں تو وہ جماعت میں نہیں ہے۔آپ فرماتے ہیں۔اس لئے جہاں تک ہو سکے اپنے اعمال کو اس تعلیم کے ماتحت کرو جو دی جاتی ہے۔" اور وہ تعلیم یہ ہے۔آپ نے فرمایا کہ "فتنہ کی بات نہ کرو۔شر نہ کرو۔گالی پر صبر کرو۔کسی کا مقابلہ نہ کرو۔" یعنی لغو اور بیہودہ باتوں میں مقابلہ نہ کرو۔ان باتوں میں مقابلہ نہ کرو کہ اب فلاں عہدے دار بن گیا تو میں نے اطاعت نہیں کرنی یا مجھے ہٹایا گیا تو میں نے اطاعت نہیں کرنی۔فرمایا اور "جو مقابلہ کرے اس سے سلوک اور نیکی سے پیش آؤ۔"عام معاملات میں بھی، روز مرہ معاملات میں بھی، لڑائی جھگڑوں میں بھی، اگر فضولیات پہ ، لغویات پہ کوئی مقابلہ ہوتا بھی ہے، تب بھی صرف نظر کرو بلکہ نہ صرف صرف نظر کرو بلکہ نیکی سے پیش آؤ۔فرمایا کہ " شیریں بیانی کا عمدہ نمونہ دکھلاؤ۔"خوش اخلاقی سے بات کرو۔نرم زبان استعمال کرو۔اس کا اچھا نمونہ دکھاؤ۔" سچے دل سے ہر ایک حکم کی اطاعت کرو کہ خدا تعالیٰ راضی ہو اور دشمن بھی جان لے کہ اب بیعت کر کے یہ شخص وہ نہیں رہا جو کہ پہلے تھا۔مقدمات میں کچی گواہی دو۔اس سلسلہ میں داخل ہونے والے کو چاہیے کہ پورے دل، پوری ہمت اور ساری جان سے راستی کا پابند ہو جاوے۔" پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ لوگ بڑی پکی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تو حکم دے تو ہم یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں گے۔جب حکم دو تو اس پر پورے نہیں اترتے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم زیادہ قسمیں نہ کھاؤ۔بڑے بڑے وعدے نہ کرو۔اگر معروف اطاعت کر لو، ایسی اطاعت جو عرف عام میں اطاعت سمجھی جاتی ہے تو ہم سمجھیں گے کہ تم نے حکم مان لیاور نہ صرف منہ کے دعوے ہیں اور اللہ تعالیٰ تمہارے عمل سے بھی باخبر ہے اور تمہارے دلوں کی حالت سے بھی باخبر ہے۔پس عام اطاعت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرو۔اس کی عبادت بھی سنوار کر کرو۔آج کل رمضان میں جو توجہ پید اہوئی ہے اس کو جاری رکھو اور قائم رکھو۔اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے اس کے بندوں کے حق بھی ادا کرو اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے جو میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ ہر قسم کے فتنے سے بچو۔ہر قسم کے شر اور لڑائی اور جھگڑے سے بچو۔اپنے اخلاق عمدہ کرو۔ایسے اعلیٰ اخلاق ہوں کہ احمدی اور غیر احمدی میں فرق صاف نظر آنے لگ جائے۔سچائی پر ہمیشہ قائم رہو۔غرض کہ تمام قسم کی نیکیاں کرناضروری ہے اور یہی معروف اطاعت ہے۔اسی کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔اسی بات کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اپنی جماعت کے افراد کے لیے حکم دیا ہے۔اور خلافت احمد یہ بھی ان باتوں کے کرنے کی طرف ہی توجہ دلاتی ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 413)