خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 239
خطبات مسرور جلد 17 239 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 اور اب چونکہ شام ہو چکی تھی آپ نے وہیں ڈیر اڈالنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میدان میں مختلف مقامات پر آگ روشن کر دی جائے۔وسیع جگہ پر آگیں جلا دی جائیں۔چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے حمراء الاسد کے میدان میں پانچ سو آگئیں شعلہ زن ہو گئیں جو ہر دُور سے دیکھنے والے کے دل کو مرعوب کرتی تھیں۔بڑا رعب پڑنے لگ گیا۔مختلف لوگ سمجھیں کہ یہ آبادی ہے اور بڑے بڑے مختلف کیمپ بنے ہوئے ہیں۔غالباً اسی موقع پر قبیلہ خُزاعہ کا ایک مشرک رئیس معبد نامی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے احد کے مقتولین کے متعلق اظہارِ ہمدردی کی اور پھر اپنے راستے پر روانہ ہو گیا۔دوسرے دن جب وہ مقام رؤ حَاء ( یہ بھی ایک مقام ہے، جگہ ہے جو مدینہ سے چالیس میل کے فاصلے پر ہے۔وہاں پہنچا تو کیادیکھتا ہے کہ قریش کا لشکر وہاں ڈیر اڈالے پڑا ہے (جو بحث کر کے واپس مدینہ میں آرہے تھے ) اور مدینہ کی طرف واپس چلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔معبد فوراً ابوسفیان کے پاس گیا اور اسے جاکر کہنے لگا کہ تم کیا کرنے لگے ہو۔اللہ کی قسم! میں نے تو ابھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر کو حمراء الاسد میں چھوڑا ہے۔میں انہیں وہاں چھوڑ کر آیا ہوں اور ایسا بارعب لشکر ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔اور احد کی ہزیمت کی ندامت ، (جو جنگ ہاری ہے اس کی ندامت) میں ان کو اتنا جوش ہے کہ تمہیں دیکھتے ہی وہ بھسم کر دیں گے ، کھا جائیں گے، ختم کر دیں گے۔ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں پر معبد کی ان باتوں سے ایسار عب پڑا کہ وہ مدینے کی طرف لوٹنے کا ارادہ ترک کر کے فوراً کتے کی طرف روانہ ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و کو لشکرِ قریش کے اس طرح بھاگ نکلنے کی اطلاع موصول ہوئی تو آپ نے خدا کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ یہ خدا کار عب ہے جو اس نے کفار کے دلوں پر مسلط کر دیا ہے۔اس کے بعد آپ نے حمراء الاسد میں دو تین دن اور قیام فرمایا اور پھر پانچ دن کی غیر حاضری کے بعد مدینے میں واپس تشریف لے آئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحہ 504-505) ( لغات الحدیث جلد 2 صفحہ 149 زیر لفظ روحاء) اگلا ذکر جن صحابی کا ہے ان کا نام حضرت عتبہ بن ربیعہ یہ ہے۔حضرت عتبہ کا تعلق کس قبیلے سے تھا اس کے بارے میں مورخین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت عُتبہ بن ربیعہ قبیلہ بنولوذان کے حلیف تھے اور ان کا تعلق قبیلہ بہراء سے تھا۔بعض کے نزدیک آپ قبیلہ اوس کے حلیف تھے۔بہر حال آپ کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔علامہ ابن حجر عسقلانی بیان کرتے ہیں کہ جنگ پر موک میں شامل ہونے والے امراء میں سے ایک کا نام عتبہ بن ربیعہ ملتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میرے نزدیک یہی وہ صحابی ہیں۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 469 الانصار ومن معهم / من بنى لوذان وحلفائهم “ دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 284 عُتْبَة مِنْ رَبِيعَة مِنْ خَالِدٌ داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 360 عُتْبَةُ مِنْ رَبِيعَة بن خَالِدٌ، مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) جنگ یرموک کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ 12 / ہجری میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حج کی ادائیگی سے واپس مدینہ تشریف لائے تو آپ نے 13 ہجری کے آغاز میں مسلمانوں کی فوجوں کو ملک شام کی