نئے سال کو اس عزم اور ارادے کے ساتھ شروع کرو کہ ہم نے محنت کرنی ہے اور ہماری محنت ہی سے اعلیٰ نتائج پیدا ہوں گے (۷ جنوری ۱۹۵۵)
جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کرلینا چاہئیے کہ وہ محنت سے کام کرے گا۔ عقل سے محنت کرے گا اور اپنے آپ کو ہرکام کے نتیجہ کا ذمہ دار قرار دے گا (۲۱ جنوری ۱۹۵۵)
ہرجماعت جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدوں کی فہرست مکمل کرے اور فوراً مرکز میں بجھوائے (۲۸ جنوری ۱۹۵۵)
جماعت احمدیہ کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے (۴ فروری ۱۹۵۵)
قانون کی پابندی اور احترام کے متعلق اپنے فرائض کو ان ایام میں زیادہ تعہّد اور احتیاط سے پورا کرو (۱۱ فروری ۱۹۵۵)
تحریک جدید کے وعدوں میں ابھی تک سَوا لاکھ روپے کی کمی ہے۔ میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اب ایسا قدم اُٹھائے جس سے پہلی شرمندگی دور ہوسکے (۱۸ فروری ۱۹۵۵)
اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اِسلام کو پھیلانے کا کام ہمارے ذمہ لگایا ہے (۲۵ فروری ۱۹۵۵)
ہمارے پاس ایک ایسا خزانہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ دعا کا ہے۔ اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ دو (۱۵ اپریل ۱۹۵۵)
الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں میری علالت اور شام کی طرف سفر کرنے کا ذکر (۲۲ اپریل ۱۹۵۵)
فارسی خود ایسی زبان ہے جسے عربی اور اُردو آتی ہو وہ ایک دو ماہ کے اندر اندر آسانی سے سیکھ سکتا ہے (۲۹ اپریل ۱۹۵۵)
ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ جس غرض کے لئے ہم آئے ہیں اللہ تعالیٰ اُس کو پورا کرے (۱۳ مئی ۱۹۵۵)
دنیا میں امن کے قیام اور کمیونزم کے مقابلہ کے لئے سارے گُر سورۂ فاتحہ میں موجود ہیں (۲۰ مئی ۱۹۵۵)
سورۂ فاتحہ میں اشتراکیت اور سرمایہ داری کے جھگڑے کے استیصال اور دنیا میں امن قائم کرنے کے گُر بتائے گئے ہیں (۲۷ مئی ۱۹۵۵)
اگر دنیا قرآن مجید کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرے تو سارے جھگڑے ختم ہوجائیں (۳ جون ۱۹۵۵)
سورۂ فاتحہ میں خداتعالیٰ نے وہ گُر بیان کئے ہیں جن سے کمیونزم اور کیپٹلزم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے (۱۰ جون ۱۹۵۵)
خداتعالیٰ کی تمام برکات اطاعت اور تنظیم سے وابستہ ہیں (یکم جولائی ۱۹۵۵)
نوجوان اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کریں کہ اسلامی لٹریچر کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہوسکے (۲۲ جولائی ۱۹۵۵)
قرآن کریم کی آخری تین سورتوں میں سورۃ فاتحہ کا ہی مضمون بیان کیا گیا ہے (۵ اگست ۱۹۵۵)
سورۃ اخلاص میں عقیدہ تثلیث کی تردید اور قرآن کریم کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے (۱۲ اگست ۱۹۵۵)
اپنے آباؤ اجداد کی نیکیوں کو قائم رکھو اور دوسروں کے لیے ابتلاء کا موجب نہ بنو (۹ اگست ۱۹۵۵)
خداتعالیٰ کے اِس وعدے پر سچا اور کامل ایمان رکھو کہ بِالآخر اسلام دنیا کےتمام اَدیان پر غالب آئے گا (۲۶ اگست ۱۹۵۵)
اطمینانِ قلب حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اُس کے ساتھ تعلق پیدا کرنا ضروری ہے (۲ ستمبر ۱۹۵۵)
مغربی ممالک میں اب اسلام کی فوقیت اور برتری کو تسلیم کرنے کا رجحان سرعت کے ساتھ ترقی کررہا ہے (۹ ستمبر ۱۹۵۵)
مغربی دنیا اسلام کی طرف مائل ہورہی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور بڑھ چڑھ کی اپنی زندگیاں تبلیغ کے لیے وقف کرو۔ وقفِ زندگی کی عظیم الشان تحریک سے ہی اسلام کی آئندہ ترقی وابستہ ہے (۱۶ ستمبر ۱۹۵۵)
اسلام کے غلبہ کی یہی صورت ہے کہ ہم میں نسلاً بعد نسلٍ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو اسلام کی اشاعت کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں (۲۳ ستمبر ۱۹۵۵)
اسلام اُس وقت تک غالب نہیں آسکتا جب تک ہم میں متواتر خدمتِ دین کرنے والے افراد پیدا نہ ہوں (۳۰ ستمبر ۱۹۵۵)
اسلام اور سلسلہ کی ترقی ایسے مخلص اور متقی انسانوں سے وابستہ ہے جو خدمتِ دین کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں (۷ اکتوبر ۱۹۵۵)
اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرو اور یہ عہد کرو کہ تم اپنی اولاد در اولاد کو بھی وقت کرتے چلے جاؤ گے (۱۴ اکتوبر ۱۹۵۵)
ایک دوسرے کے دل میں اسلام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی روح کو تازہ رکھو اور اس کے لیے آدمی مہیا کرتے رہو (۲۱ اکتوبر ۱۹۵۵)
تمہاری راتیں اور تمہارے دن دعاؤں میں صَرف ہونے چاہیئں تاکہ تمہیں خداتعالیٰ کی تائید اور نصرت حاصل ہو (۲۸ اکتوبر ۱۹۵۵)
قرآن کریم اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے الہامات دونوں آنحضرت ﷺ کو خاتم النّبّٖین قرادیتے ہیں (۴ نومبر ۱۹۵۵)
اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو قریب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام احباب خصوصاً نوجوان دعاؤں میں لگ جائیں (۱۱ نومبر ۱۹۵۵)
دنیا میں حق اور عدل و انصاف کے ساتھ صداقت کی تبلیغ کرو۔ جبر کے ساتھ اپنی مزعومہ ہدایت کی تبلیغ کرنے والے ہرگز حق اور عدل کو ملحوظ نہیں رکھ سکتے (۱۸ نومبر ۱۹۵۵)
جو لوگ اپنے اندر صفاتِ الٰہیہ پیدا کرلیتے ہیں اللہ تعالیٰ فرشتوں کو اُن کے تابع کردیتاہے (۲۵ نومبر ۱۹۵۵)
مرکز سلسلہ ربوہ کو باہمی تعاون کے ساتھ صاف سُتھرا اور خوبصورت شہر بنانے کی کوشش کرو (۲ دسمبر ۱۹۵۵)
۱۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان جانے کی اہمیت ۲۔ درد صاحب مرحوم نے چالیس سال تک نہایت ثابت قدمی کے ساتھ سلسلہ کی خدمت کی ہے (۹ دسمبر ۱۹۵۵)
اللہ تعالیٰ محمد رسول ﷺ کے طفیل نزل بہ الروح الامین علی قلبک والا نظارہ دکھادے تاکہ کسی قسم کا تردّد باقی نہ رہے اور دل کو کامل سکوں اور اطمینان حاصل ہو (۱۶ دسمبر ۱۹۵۵)
ربوہ کے دوست جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے اور انہیں آرام پہنچانے کی کوشش کیا کریں (۲۳ دسمبر ۱۹۵۵)
وقت آگیا ہے کہ جماعت اپنے تن من دھن سے اسلام کی تقویت کے لیے پورا زور لگادے (۳۰ دسمبر ۱۹۵۵)