حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے ایک خاص مشن کے ساتھ دنیا میں بھیجا اور آپ ایک فتح نصیب جرنیل کی طرح ہر میدان میں فائز المرام ٹھہرے۔ علاوہ روحانی لحاظ سے ایک ترقی یافتہ اور عارف باللہ ، علم دوست جماعت پیدا کرنے کے، آپ کا ایک اورغیر معمولی کارنامہ دنیا میں ایک خاص الخاص علمی انقلاب عظیم بھی پیدا کرنا تھا، جس کا تذکرہ اس زیر نظر کتاب میں موجود ہے۔ مولانا موصوف نے نہایت عرق ریزی سے اس عظیم الشان علمی انقلاب کی جزئیات اور تفصیلات کا ایمان افروز مطالعہ کیا اور بطور نمونہ ایشیا اور شرق اوسط کے نامور علماء اور مفکرین کے کلام سے وہ نم...
more