حضرت مولانا ابوالبرکات غلام رسول صاحب قدسی راجیکی کے بیٹے مبشر احمد راجیکی نے جولائی 1978ء میں اپنے والد گرامی کے مختلف مضامین کو تلخیص اور تسہیل کے بعدایک جدید ترتیب کے ساتھ مرتب کیا، اور اسے کتابی شکل میں نظامت ارشاد وقف جدید انجمن احمدیہ ربوہ پاکستان نے 2ہزار کی تعداد میں لاہور کے ایک پریس سے شائع کروایا۔
اس کتاب میں مولوی غلام رسول صاحب نے فیضان نبوت کے عنوان کے تحت مذہب و نبوت، ختم نبوت کی حقیقت از روئے قرآن، حدیث اور آیت خاتم النبیین کی تشریح پیش کی ہے۔ ختم نبوت اور تکمیل دین کے موضوع پر روشنی ڈال کر فیضان ربوبیت کے منکرین سے چند سو...
more