صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 329 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 329

صحيح البخاری جلد ا ۳۲۹ -۴- كتاب الوضوء ہو گئیں۔مسواک کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل درآمد نہایت واضح ہے اور آپ کثرت سے مسواک کرتے اور پورے اہتمام سے کرتے اور منہ کی صفائی کے لئے اتنا زور دیتے کہ قے کرنے کی سی حالت ہو جاتی۔علاوہ اور اوقات کے رات کو تہجد کے وقت بھی کرتے۔صفائی کے متعلق آپ کا یہ اہتمام ایسا ضروری و دائمی تھا کہ اس واضح عمل درآمد سے مسئلہ اخذ کرنا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کرنے کے متعلق نہایت تاکید فرمائی ہے۔جیسا کہ کتاب الصلوۃ و کتاب الصیام میں آپ کے تاکیدی ارشاد کا ذکر آئے گا۔یہاں امام بخاری کا مقصد یہ نہیں کہ مسواک کے متعلق شارع اسلام کا کوئی حکم بتلایا جائے بلکہ محض صفائی و طہارت کے متعلق آپ کے عمل در آمد کو پیش کرنا ہے اور بعض علماء نے جو کسی شاذ واقعہ سے تھوک وغیرہ کے متعلق مسئلے بنالئے ہیں، ان پر جرح کرنا مقصود ہے۔اس لئے مناسب مقام کی وجہ سے دو مفید مطلب روایتیں لائے ہیں۔ایک میں اُع اُغ کا ذکر ہے اور دوسری میں رات کو تہجد کے وقت مسواک کرنے کا ذکر ہے۔وضو کا مفہوم یہ ہے کہ انسان جہاں تک ہو سکے صاف ستھرا اور پاک رہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عام عملی نمونہ بتلاتا ہے کہ آپ اس کے متعلق پورا پورا اہتمام فرماتے اور آپ نے وضو کا صحیح صحیح مفہوم عملا ادا کیا۔یہاں تک کہ سوتے وقت بھی وضو کرتے اور دوسروں کو ایسا کرنے کے لئے فرماتے تا طبیعت میں پاکیزگی کا معنی ہر حالت میں قائم رہے۔اسی مفہوم کو مد نظر رکھ کر تیسرا باب ( نمبر (۷۵) یہ قائم کیا ہے: فَضْلُ مَنْ بَاتَ عَلَى الْوُضُوءِ۔جس شخص کی پاک فطرت کا یہ حال ہو اس کے متعلق کیسے باور کیا جاسکتا ہے کہ تھوک وغیرہ کے مسائل جو فقہاء نے شاذ واقعہ کی بناء پر پیدا کر دئے ہیں آپ کی منشاء کے موافق تھے اور یہ کہ آپ کی طبعی نفاست اس سے نفرت نہ کرتی تھی۔بَاب ٧٤ : دَفْعُ السّوَاكِ إِلَى الْأَكْبَرِ بڑے کو مسواک دینا ٢٤٦ : وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا صَخْرُ :۲۴۶ اور عفان نے کہا جصحر بن جویریہ نے ہمیں بتلایا۔بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَّافِعِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ایک دفعہ میں نے النَّبِيَّ ﷺ قَالَ أَرَانِي أَتَسَوَّكُ بِوَادٍ فَجَاءَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا اپنے آپ کو (خواب میں) دیکھا کہ مسواک کر رہا ہوں۔اتنے میں دو شخص آئے۔ان میں سے ایک أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ فَتَاوَلْتُ السّوَاكَ دوسرے سے بڑا تھا۔جو اُن میں سے چھوٹا تھا اس کو الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا فَقِيْلَ لِي كَبَرْ فَدَفَعْتُهُ میں نے مسواک دی تو مجھے کہا گیا کہ بڑے کو دو۔میں