صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 10
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۱۰ ۸۸ کتاب استتابة المرتدين۔ ثُمَّ تَذَاكَرَا قِيَامَ اللَّيْلِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا کون ہے ؟ اُنہوں نے کہا: یہ پہلے یہودی تھا پھر أَمَّا أَنَا فَأَقُومُ وَأَنَامُ وَأَرْجُو فِي نَوْمَتِي مسلمان ہوا پھر اس کے بعد یہودی ہو گیا۔ حضرت مَا أَرْجُو فِي قَوْمَتِي۔ الدرام ابو موسی نے کہا: بیٹھ جائیں۔ حضرت معاذ نے کہا: میں نہیں بیٹھوں گا یہاں تک کہ اس کو قتل کیا جائے۔ یہی اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے۔ اُنہوں نے تین بار یہی کہا۔ چنانچہ حضرت ابو موسی نے اس کے متعلق حکم دیا اور وہ مار ڈالا گیا۔ پھر وہ دونوں رات کی عبادت کا آپس میں ذکر کرنے لگے تو ان میں سے ایک نے کہا: میں تو رات کو اٹھتا بھی ہوں اور سوتا بھی ہوں اور اپنے سونے میں اسی ثواب کی امید رکھتا ہوں جو اپنے اٹھنے میں رکھتا ہوں۔ أطرافه: ۲۲۶۱، ۳۰۳۸ ، ٤٣٤١ ، ٤٣٤٣، ٤٣٤٤، ٦١٢٤ ، ٧١٤٩، ٧١٥٦، ٧١٥٧، ٧١٧٢۔ تشريح : حُكْمُ الْمُرْتَةِ وَالْمُرْتَدَّةِ وَاسْتَتابعه : مرتد مرد اور مرتد عورت کے متعلق علم نیز ان سے تو بہ لئے جانے کے متعلق حکم۔ حضرت مولوی شیر علی صاحب فرماتے ہیں: حضرت ابن عباس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا که مرتدہ کو قتل نہ کیا جاوے۔ روی ابو حنيفة عن عاصم عن ابي رزين عن ابن عباس لا تقتل النساء اذا من ارتددن (مینی، شرح بخاری جلد ۱۱ صفحه ۲۳۲) اگر محض ارتداد قتل کا موجب ہوتا تو عورت و مرد دونوں مساوی سمجھے جانے چاہیئے تھے کیونکہ ارتداد میں دونوں یکساں ہیں۔ عورت کو قتل سے مستشفی کرنا ظاہر کرتا ہے کہ محض ارتداد کی سزا قتل نہیں بلکہ قتل کی سزا محارب ہونے کی وجہ سے دی جاتی تھی اور چونکہ عورتیں عموماً محارب نہیں ہو تیں اس لیے ان کو قتل سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ “ ( قتل مرتد اور اسلام ، صفحہ ۲۱۱) امام بخاری نے اس باب میں قرآن کریم کی تیرہ آیات سے قتل مرتد کی نفی اور تردید جس شان اور حکمت سے بیان کی ہے اُسے سامنے رکھ کر زیر باب روایات کو سمجھنا چاہیے۔