صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 92
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۹۲ ٨٠ - كتاب الدعوات وَكَانَ قَتَادَةُ يَذْكُرُ عِنْدَ هَذَا اور قتادہ اس حدیث کے بیان کرتے وقت اس الْحَدِيثِ هَذِهِ الْآيَةَ : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آیت کا ذکر کیا کرتے تھے: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا لَا تَسْلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَا لَكُمْ تَسُؤْكُم تَسْتَلُوا یعنی اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ایسی (المائدة: ۱۰۲) باتوں کے متعلق نہ پوچھو جو اگر تمہارے لئے ظاہر کی جائیں تو تمہیں بڑی لگیں۔ أطرافه: ٩٣ ، ٥٤٠ ، ٧٤٩، ٤٦٢١ ، ٦٤٦٨، ٦٤٨٦ ، ۷۰۸۹، ۷۰۹۰، ۷۰۹۱، ٧٢٩٤، ٧٢٩٥۔ تشریح : التَّعَوذُ مِنَ الْفِتَنِ: فتنوں سے پناہ مانگنا۔ فتن جمع ہے فتنہ کی۔ اس کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں۔ نیز یہ لفظ گناه، کفر، قتال، احراق (جلانا)، ازالہ اور کسی چیز سے ہٹانے کے معنوں میں بھی مستعمل ہے۔ (النهايه لابن الاثير - فتن) ایمان کامل نہ ہو تو فتنے اور ابتلاءایم ابتلاء ایمان کی کمزوری کو ظاہر کر دیتے ہیں۔ لہذا چاہیے کہ انسان بلاؤں اور آزمائشوں کے وقت صبر سے کام لیتے ہو رسے کام لیتے ہوئے دعاؤں میں لگا رہے۔ اس باب میں فتنوں سے پناہ مانگنے کی ترغیب اور دعا کا ذکر ہے۔ یہ بسا اوقات نام نا معقول سوال بھی فتنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ سوال پوچھنے کو اسلام منع نہیں کرتا بلکہ حُسن السُّؤَالِ نِصْفُ الْعِلْمِ قرار دیا گیا ہے ۔ مگر ایمانیات کا ایک حصہ غیب پر مشتمل ہے جس کا ادراک انسانی عقل نہیں کر سکتی۔ جیسے خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔ فرمایا: لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ (الانعام:۱۰۴) کے ایسے سوال انسان کے لئے ابتلاء اور امتحان کا باعث بن جاتے ہیں جو سلب ایمان پر منتج ہوتے ہیں۔ زیر باب حدیث سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بسا اوقات سوالات ادب کے دائرہ سے باہر نکلنے کا بھی سبب بن جاتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ نبی کی آواز سے اونچی آواز نہ ہو۔ سوالات میں یہ پہلو بھی بعض اوقات نظر انداز ہو جاتا ہے۔ علم کے حصول اور اس میں ترقی کی اسلام نے ایک اور راہ سکھائی ہے اور وہ ہے غور و فکر اور تدبر کرنا۔ بعض سوال عجلت میں کر دیئے جاتے ہیں، اگر تفکر کی عادت ڈالی جائے تو بہت سے عقدے کھلنے لگتے ہیں اور الجھی ہوئی گتھیاں سلجھنے لگتی ہیں اور ان سب سے آگے ایک اور طریق جسے قرآن کریم تقویٰ کے نام سے بیان کرتا ہے۔ فرماتا ہے : وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة: ۲۸۳) اور اور چاہیئے کہ تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور (اگر تم ایسا کرو گے تو اللہ تمہیں علم دے گا۔ تقویٰ سے وہ آنکھ نصیب ہوتی ہے جو معرفت کی آنکھ ہے۔ یہ منزل عقل کی تمام بلندیوں سے آگے سلوک کی وہ راہ ہے جس میں غیب حاضر میں بدلتا جاتا ہے اور ہر سوال کا جواب مل جاتا ہے۔ اسی تقویٰ سے حضرت عمرؓ نے فتنے کی اس ہوا کو سونگھ لیا اور نہایت مؤدب ہو کر یہ کلمات معرفت کہے: رَضِينَا بِاللهِ رَبَّا۔ ل مكارم الاخلاق للطير الى باب فَضْلُ التَّوَدُّد إِلَى النَّاسِ وَمُدَاراتهم ، صفحه ۳۶۴) ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : " آنکھیں اس کو نہیں پاسکتیں، ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے۔“