حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ نے بچوں کو یاد کروانے کے لئے چالیس آسان حدیثوں کا اربعین اطفال کے نام سے انتخاب فرمایا، اس کاوش کی آپ کے برادر اصغر، استاذ الحدیث حضرت میر محمد اسحاق صاحب ؓ نے تصدیق فرمائی۔
حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ’’جو شخص میری امت کو دین سمجھانے کے لئے چالیس حدیثیں یاد کرلے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن فقہاء میں اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کرونگا اور اس کے حق میں گواہی دونگا۔‘‘ محترم میر صاحب ؓ نے اس مبارک کلام کی تعمیل میں نہایت آسان الفاظ والی ، عام فہم اور روزمرہ امور سے متعلق احادیث کا انتخاب فرمایا ...
more