یقیناً خلفائے احمدیت کبریت احمر کا حکم رکھتے ہیں اور سنگ پارس سے بڑھ کر تاثیر کا حامل ہوتے ہیں۔ مولانا دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت نے اس مختصر کتابچہ میں تین خلفائے احمدیت کی طرف سے نصیب ہونے والی قربت اور محبت کے واقعات یکجا کئے ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس طرح مواد مرتب کرکے مولانا موصوف نے نہ صرف خلافت کے عظیم الشان مقام اور مرتبے کا تعارف کروایا ہے، بلکہ جماعتی تاریخ کے مختلف پہلو بھی محفوظ ہوگئے ہیں اور قریباً نصف صدی کے یہ قصے بہت سوں کے لئے مہمیز اور نشان راہ ثابت ہونگے جن کا مطالعہ کرکے بہت سے مزید خدام دین اور خلافت کے سل...
more