عربی زبان کے قواعد سے شناسا کرنے کے لئے ’’الطریق الی تدبر القرآن المجید‘‘ کے نام سے آسان طرز پر ہلکے پھلکے اسباق کا مجموعہ تیار کیا ہے تا لوگ قرآن کریم کی زبان اور بیان کو تراجم کے وسیلے کے بغیر، خود عربی کی سمجھ بوجھ پیدا کرکے اس کی تفہیم پیدا کرسکیں۔ کل 35 اسباق اور تتمہ اور فرہنگ پر مشتمل اس کتاب میں عربی قواعد کی مثالیں بھی زیادہ تر قرآن کریم سے ہی پیش کی گئی ہیں یوں آسان زبان اور دلنشین طرز پر قرآن کریم سیکھنے کا عمدہ زینہ مہیا کیا گیا ہے۔