زندہ درخت — Page 92
زنده درخت 16 - خودنوشت ابتدائی حالات تحریر: میاں عبد الرحیم صاحب دیانت میر انام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا: اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بارش میری پیدائش سے پہلے شروع ہو چکی تھی۔میرا نام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا۔میں یکم رمضان 1320ھ بروز یکشنبہ 21 نومبر 1903ء بوقت دس گیارہ بجے رات پیدا ہوا۔میرے والد حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہرسیاں والے ) مجھے حضرت اقدس کی خدمت میں لے گئے آپ گورداسپور میں کچہری میں ایک شیشم کے درخت کے نیچے تشریف فرما تھے۔میرے بڑے بھائی کا نام دریافت فرمایا۔ابا جان نے عرض کیا عبدالغفور۔حضرت اقدس علیہ السلام نے میرا نام عبدالرحیم تجویز فرمایا۔اس طرح اللہ تعالیٰ کی دوصفات غفور، رحیم کو دو بھائیوں کے ناموں میں یکجا کر دیا۔میرے دادا کی نماز جنازہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پڑھائی: میرے والد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے قادیان سے واپس ہرسیاں آئے تو اپنے والد صاحب کو بیعت کی خبر دینے میں جھجک محسوس ہوئی۔میرے دادا جان کا نام سندھی خان تھا۔ایک دن ڈرتے ڈرتے بات کی تمہید کے طور پر کہا۔سنا ہے قادیان میں کسی نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔دادا جان نے فوراً جواب دیا: اگر ایسا ہوا ہے تو بالکل صحیح ہے دنیا کی ہوا کہہ رہی ہے کہ مہدی کا آنا ضروری ہے۔ابا جان نے پوچھا کہ آپ کو کیسے اندازہ ہوا؟ جواب دیا ” چیونٹیوں کو بارش کا اندازہ ہوا سے ہو جاتا ہے اور وہ اپنے انڈے سنبھالنے لگتی ہیں۔پورب کی ہوا چلتی 92