زندہ درخت — Page 90
زنده درخت 15- کیا محترم میاں عبد الرحیم صاحب دیانت درویش رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے؟ اس سوال کا جواب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے قلم سے پڑھئے جو الفضل 5 فروری 1949 کے صفحہ نمبر دو پر شائع ہوا۔(الفضل کی تاریخ لکھنے میں سہو ہے کیونکہ مضمون پر 1950ء اور ا 1 ء اور الفضل کے اندرونی صفحات پر بھی 1950 لکھا ہوا ہے) وو۔اس ضمن میں ایک اور بات بھی قابل نوٹ ہے۔اس وقت قادیان میں ایک صاحب میاں عبدالرحیم صاحب برادر مولوی عبدالغفور صاحب مبلغ جماعت احمد یہ ہیں۔میاں عبدالرحیم صاحب کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں پیدا ہوئے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی ان کا نام رکھا تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو دیکھا بھی تھا لیکن خود میاں عبدالرحیم صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دیکھنا یاد نہیں۔گوان حالات میں میری تعریف کے مطابق وہ ( رفیق) نہیں بنتے لیکن بعض گزشتہ علماء کی تعریف کے مطابق وہ ( رفیق ) بن جاتے ہیں۔ان علماء کی تعریف یہ ہے کہ (رفیق) وہ ہے جسے اس کے مومن ہونے کی حالت میں نبی نے دیکھا ہو۔لیکن میرے نزدیک " ( رفیق ) وہ ہے جس نے اپنے مومن ہونے کی حالت میں نبی کو دیکھا یا اس کا کلام سنا ہو۔“ بہر حال یہ ایک قدیم اختلافی مسئلہ ہے اور حقیقت یہ ہے ( اور یہ ایک حد تک طبعی امر ہے ) کہ جوں جوں نبی کے زمانہ سے دوری ہوتی جاتی ہے لوگ فطرتا ( رفیق) کی تعریف میں نرمی کا طریق اختیار کرتے جاتے ہیں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پاک گروہ 90