زندہ درخت

by Other Authors

Page 42 of 368

زندہ درخت — Page 42

زنده درخت لوں مگر جس بیٹے کا نام خواب میں ملک غنی دیکھا تھا وہ ملک میں نہیں تھا آخری دیدار سے محروم رہا۔یارحمن یا رحیم: وفات سے پہلے آپ زیر لب دعائیں پڑھ رہے تھے میرے بڑے بھائی جان ( مرحوم مغفور ) مولوی عبدالغفور صاحب نے عرض کی اباجان یا حی یا قیوم پڑھیں فرمایا یا رحمن یا رحیم اور یہی صفات الہی لبوں پر سجائے خدا کے حضور حاضر ہو گئے۔جیسے جانتے ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مالک یوم الدین کے حضور حاضر ہونے کا وقت ہے رحمانیت اور رحیمیت کی ضرورت ہے۔تاریخ وفات 7 نومبر 1956 تھی۔اپنے والد صاحب کی وفات کو کوئی مبارک موقع نہیں کہتا مگر میں کہہ رہا ہوں اور اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آپ کی وفات سے ایک نشان پورا ہو رہا تھا۔آپ کی وفات سے مسیح موعود کی صداقت کا ایک ثبوت مل رہا تھا وہ خواب پورا ہورہا تھا جس کی تعبیر مسیح پاک نے کی تھی۔سبحان الله وبحمده سبحان الله العظیم۔میرے ابا جان کا چہرہ مبارک بڑا ہی خوبصورت تھا۔دل کی پاکیزگی تقوی ، طہارت، عشق الہی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق۔اپنے خاندان سے والہانہ پیار مخلوق خدا تعالیٰ سے ہمدردی۔دوستوں سے حسنِ سلوک سب صفات حسنہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دل کھول کر عطا کی تھیں۔دینِ حق کے نور سے منور دل کی کرنیں چہرہ کو نورانی بنا دیتی تھیں۔دیانت، امانت، شرافت، نجابت سنجیدگی ، متانت حلم ، بردباری وہ کون سی صفت تھی جو ایک باوقار انسان میں ہونی چاہیے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس صفت سے حصہ وافر نہ عطا کیا ہو۔نورانی چہرہ خوبصورت داڑھی مناسب جسم اچھی صحت سادہ ستھرا لباس سفید پگڑی غرض یہ کہ آپ مرد مومن کی حسین تصویر تھے۔42