زندہ درخت — Page 318
زنده درخت باب سوم -41 حضرت حکیم اللہ بخش مدرس (پنے ہالی) ولد شاہ دین صاحب سکنہ نے ہالی متصل گورداسپور دربان ڈیوڑھی حضرت اماں جان حضرت حکیم اللہ بخش صاحب کی وفات قادیان میں 1943ء میں بعمر 85 سال ہوئی۔رجسٹر روایات رفقاء نمبر 4 میں آپ کی بیان فرمودہ روایات پر تاریخ 20دسمبر 1938ء درج ہے۔مذکورہ روایات میں آپ نے اپنی عمراتی (80) سال بتائی ہے۔اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ انداز 1858ء میں پیدا ہوئے۔قادیان کے رفقاء کی فہرست جو تاریخ احمدیت جلد ششم کے آخر میں درج ہے صفحہ 42 پر 141 نمبر پر تحریر ہے۔مولوی اللہ بخش صاحب در بان ولد میاں شاہ دین صاحب ہے ہالی ضلع و تحصیل گورداسپور سن بیعت 1905 ءسن زیارت 1880ء۔آپ کا خاندان علم و فضل اور دینداری کی وجہ سے دور و نزدیک مشہور تھا۔آپ اپنے والد صاحب کی دینی و دنیاوی لیاقت کے تذکرے میں ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ جب انگریز ہمارے علاقے میں آئے تو ضلع کے کمشنر نے پوچھا کہ یہاں لائق کون ہے لوگوں نے والد صاحب کا نام لیا۔کمشنر صاحب نے اُن کو بلوا کر کچھ مقولے اور امثال وغیرہ سُنیں اور پھر اتنا راہ و رسم پیدا ہو گیا کہ حکم ہوا روزانہ آیا کریں اور ملا کر یں۔خاندانی وجاہت، تنازعات کو سلجھانے کی قابلیت بیاہ شادی کے معاملات میں صاحب الرائے ہونے کی وجہ سے ان کو غیر معمولی شہرت حاصل تھی۔آپ دو بھائی تھے بھائی کا نام حسین بخش تھا۔وہ قبول 318