زندہ درخت — Page 206
پوچھاوہ کیا کام کرتے ہیں؟ زنده درخت درویش ہیں۔قادیان میں رہتے ہیں۔شیر ولی صاحب نے کہا دیانت صاحب کے بیٹے ہو! پھر گلے لگا کر کہا بیٹے آپ کے باپ نے کافی کام گلے ڈالا ہوا ہے اور بڑی تن دہی سے کام کرتے ہیں۔اب آپ نے کوئی کام نہیں کرنا باورچی کو بلا کر کہا جب تک یہ یہاں رہے ہر قسم کی چیز پر اس کو اختیار ہے جو چیز اس کو چاہیے ہو جب چاہیے ہو اس کو مہیا کرو۔ہر قسم کا کام از قتسم بیٹھک پیشی وغیرہ سب معاف ہے۔سبحان اللہ۔شیر ولی صاحب کے اخلاق و محبت کا ذکر نہ کرنا ناشکری اور کوتاہی ہوگی۔آپ کو میں نے سلسلے کے کام میں بے حد سر گرم پا یا مضبوط جسم قد آور طاقتور انسان تھے۔جب کام کر کے تھک کے بیٹھتے تو کہتے دیکھو میرے سر پر پسینہ آیا یا نہیں جب پسینہ پسینہ ہو جاؤں گا سر پر بھی پسینہ ہوگا تو سمجھوں گا کہ کام کیا ہے۔میں نے اکثر دیکھا کہ وہ اتنی محنت کرتے کہ واقعی سر پر پسینے کے قطرے نظر آتے اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے آمین۔vii- طبابت سے دلچسپی : خطوط میں مختلف بیماریوں کے متعدد نسخے کئی جگہ لکھے ہوئے ہیں۔اسی طرح ذاتی ڈائری میں بھی آزمودہ نسخے اور ٹوٹکے تحریر ہیں۔جن میں زیادہ تر دانتوں اور معدہ کے لئے ہیں نیز صفائی ستھرائی پر زور ہے بچوں کو نصیحت ہے کہ اوس میں نہیں سونا چاہئے۔مچھر مکھی سے بچنے کے نسخے ہیں۔نیند نہ آتی ہو تو سوئے کا ساگ سرہانے رکھ لیں۔بچھونے کا ٹا ہو تو لاہوری نمک تھوڑے سے پانی میں ملا کر جس طرف بچھونے کاٹا ہو اُس کے مخالف کان میں دو چار قطرے ڈال لیں۔بعض دلچسپ واقعات میں سے بطور نمونہ کچھ درج ہیں۔تحریر فرماتے ہیں:۔میرے والد حضرت فضل محمد صاحب اعلیٰ درجے کے نباض اور حکیم مشہور تھے۔میرے خسر حضرت حکیم اللہ بخش صاحب بھی اعلیٰ درجہ کے حکیم تھے اس لئے مجھے بھی طب کا شوق 206