زندہ درخت — Page 162
زنده درخت ضرورت کی کچھ رقم مل گئی سبحان اللہ۔اسی طرح کی ایک شدید ضرورت میں ایک بوری مہندی کے خشک پتوں کی ملی جو پسوا کر فروخت کر دی۔ایک دفعہ چائے پینے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔راستے میں ایک کلاہ نظر آیا جس پر پگڑی پہنی جاتی ہے۔نظر تو سب کو آیا مگر مجھ کو رقم کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھا یا کہ اس کو اٹھا لو۔لا کر آگ لگادی چاندی الگ ہوگئی کافی رقم مل گئی۔سبحان اللہ رب العلمین۔iii-شان ربوبیت: اللہ تعالی کی مددکا ایک واقعہ یاد آیا بظاہر معمولی ہے مگر میرے لئے بہت بڑا شکر کا مقام تھا۔اسی لئے یا درہا۔ایک دفعہ ایک عزیز مہمان آئے۔میرے پاس اس قدر بھی پیسے نہ تھے کہ چائے بھی پلاسکوں۔لنگر خانے سے اُن کو ناشتہ کروایا اور کنڈی لے کر ڈھاب کے کنارے جا بیٹھا اور دعا کی الہی اکرام ضیف کی خاطر مچھلی بھیج دے۔خدا کی شان اچھی خاصی سات مچھلیاں آگئیں۔ایک ہوٹل والے کو دے کر کہا کہ یہ تم رکھ لو میرے مہمان کو پر تکلف کھانا کھلا دینا۔اس طرح مہمان داری کی باوقار صورت بن گئی۔پھر ایک کشمیری بھائی بڑے سائز کا قرآن پاک تلاش کرتے ہوئے آئے اور ہدیہ دے کر لے لیا۔اپنے مولا کے ایسے سلوک پر اُس پر فدا کیوں نہ ہو جاؤں۔وَهُوَ عَلى كل شئ قدير - ۱۷- موت سامنے نظر آنے لگی : ایک مرتبہ عملے کے احباب کے اصرار پر، درویشی کے زمانے میں 3 ، بھامبڑی نہر پر پکنک کے لئے گیا۔سیر و تفریح کھانے پکانے میں میرا ساتھ اُن کو مفید رہتا۔مگر میں پانی میں نہانے سے گریز کرتا۔سب کے مجبور کرنے پر میں نے بھی نہر میں نہانے کے لئے چھلانگ لگادی پل سادہ ہی تھا ٹھو کر والا نہ تھا۔مگر پانی کا بہاؤپل کے پاس تیز ہو جاتا تھا۔سب پل کے نیچے سے گزر رہے تھے میں نے بھی ارادہ کیا مگرگھبرا گیا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔بہاؤ تیز تھا میرے واپسی کے ارادے سے کیا ہونا تھا۔موت سامنے نظر آنے لگی۔ایک دوست 162