ذکر حبیب

by Other Authors

Page 84 of 381

ذکر حبیب — Page 84

84 اجازت نہ دی کہ اس کو نیک کے لفظ سے خطاب کرے۔وہ یسوع جو ہمیشہ اپنے تئیں ابن آدم کے نام سے نامزد کرتا اور اپنے اقوال اور افعال سے ہمیشہ اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتا رہتا تھا۔وہ یسوع جس نے اپنی کمزور روح اور کمزور جسم کا لحاظ رکھ کر ساری رات نہایت الحاح سے جناب باری میں صلیب کی لعنتی موت سے بچنے کی دُعائیں مانگیں۔ہاں اُس یسوع کو خدا مانا جاتا ہے۔خدائے قادر علیم وخبیر کے حضور میں یہ کتنے کفر کی بات ہے۔(1) كبرت كلمةً تخرج من افواههم ان يقولون الأكذبًا - بڑے دلیرانہ کفر کی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلی۔یہ جھوٹ ہے اور بالکل جھوٹ ہے۔لَا إِله إِلَّا اللہ - اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں - قال الله تعالى فاما الذين كفروا فاعذبهم عذابًا شديدًا في الدنيا و الآخرة و مالهم من ناصرين - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ انکار کرتے ہیں اُن کے لئے سخت عذاب ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور کوئی ہرگز اُن کی مدد کر نے والا نہ ہوگا۔هو الذى ارسل رسوله بالهدى و دين الحق ليظهرة على الدين كله ولو كره المشركون - وہی ہے اللہ جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے تا کہ اس بچے دین کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کر کے دکھلاوے اور یہ بات ہو کر رہے گی خواہ مشرک لوگ اس حق سے کراہت کر کے کیسی ہی مخالفت کریں۔انسانوں کی جنس کی ذلت اور بے عزتی کے واسطے یہ عیسوی عقیدہ ایک انسان کو خدا بنانے کا کچھ کم نہ تھا لیکن اب ہم سنتے ہیں کہ تم اتنے پر راضی نہیں ہو بلکہ تم نے ایک قدم اور آگے بڑھا کر دعویٰ کیا ہے کہ میں بھی مسیح اور خدا ہوں۔ہمیشہ سے عیسائیوں اور مسلمانوں میں مباحثات ہوتے چلے آئے ہیں اور مسلمان عیسائیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے چلے آئے ہیں کہ یسوع صرف ایک انسان تھا اور وہ اس میں تھوڑے بہت کامیاب بھی ہوتے رہے ہیں لیکن تثلیث کی تاریکی رُوئے زمین پر اس طرح سے پھیلتی ہوئی چلی گئی جیسے مبروص کے بدن پر برص کا داغ لیکن اب خدائے غیور و قادر کی غیرت اس جوش میں ہے کہ اُس کے نام کی بے عزتی دُنیا میں نہ ہو اور اسی لئے اس حکیم خدا نے رسولوں کے سردار نبیوں کے خاتم اور ولیوں کے بادشاہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے اپنا ایک نبی اور رسول مبعوث کیا ہے اور اس کو ایسے منجزات اور خوارق عطا کئے ہیں جن کے سامنے انجیلی معجزات بیچ نظر آتے ہیں۔پس بلحاظ ہمدردی میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے تئیں یا کسی دوسرے انسان کو