ذکر حبیب — Page 36
36 ہمارے یکہ پر سوار ہونے کی جگہ تک ساتھ تشریف لائے اور ہمارے لئے کھانا منگوایا کہ ہم ساتھ لے جائیں۔وہ کھانا لنگر والوں نے کسی کپڑے میں باندھ کر نہ بھیجا تھا۔تب حضرت صاحب نے اپنے عمامہ میں سے قریب ایک گز لمبا کپڑا پھاڑ کر اُس میں روٹی کو باندھ دیا۔حضرت صاحب کا جوتا ایک دفعہ ایسا ہی میں لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا کہ مسجد میں سے میرا جوتا گم ہو گیا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو معلوم ہوا تو حضور نے اپنا پورا نہ جوتا مجھے پہننے کے واسطے بھیج دیا۔حضرت کی جیب گھڑی ایک دفعہ میں نے اپنی ایک جیسی گھڑی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی خدمت میں بطور نذرانے کے پیش کی۔اس کے پہنچنے پر حضور نے مجھ کو اندر بلایا اور فرمایا کہ ہمارے پاس دو گھڑیاں ہیں جو بیکار پڑی ہیں۔یہ آپ لے جائیں اور وہ دونوں گھڑیاں مجھے عنایت فرمائیں۔جن میں سے ایک میاں عبدالعزیز صاحب مغل پسر میاں چراغ دین صاحب مرحوم کو میں نے دی تھی۔قادیان آنے میں دیر ایک دفعہ مجھے قادیان آئے ہوئے بہت دن گذر گئے۔غالباً تین ماہ کا عرصہ ہو گیا۔اُس وقت میں لاہور تھا اور مولوی شیر علی صاحب ان دنوں قادیان میں آئے ہوئے تھے۔واپسی پر انہوں نے لاہور میں مجھ سے ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے تھے کہ مفتی صاحب کو قادیان آئے ہوئے بہت عرصہ گذرا ہے۔عبد اللہ عرب ۹۷ - ۱۸۹۶ء میں ایک عرب صاحب عبداللہ نام قادیان تشریف لائے اور کچھ عرصہ یہاں رہنے کے سبب انہیں ایک خاص اُنس اور ایمان اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے قادیان ہی میں رہنے لگے اور حضرت مولوی نور الدین صاحب سے علم طب حاصل کیا اور بہت عرصہ یہاں رہنے کے بعد وہ اپنے وطن کو واپس چلے گئے اور بغداد میں جا کر ایک مطب کھولا۔اس کے کچھ عرصہ بعد افواہا معلوم ہوا کہ عبد اللہ کو وہاں کی ترکی گورنمنٹ نے کسی معاملہ میں گرفتار کیا ہے اور اُس نے اپنا بیان یہ لکھوایا ہے کہ میں ٹر کی رعیت نہیں ہوں بلکہ ہندوستانی ہوں۔پنجاب کے شہر قادیان میں میرا گھر ہے۔وہاں میرا باپ نور الدین اور میرا بھائی محمد صادق رہتے ہیں اور وہاں میرا ایک باغ بھی ہے۔میں نے مسجد مبارک میں ہنستے