ذکر حبیب

by Other Authors

Page 291 of 381

ذکر حبیب — Page 291

291 دریافت کریں۔یا شیخ یعقوب علی کی معرفت دریافت کریں۔اور آج ہی اطلاع دیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ (۶ /جنوری ۱۹۰۵ء بخط مفتی صاحب ) خط نمبر ۳۶ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتمی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - آپ کو معلوم ہے کہ محموداحمد پڑھائی میں بہت کمزور ہے۔اس لئے میرے نزدیک یہ تجویز مناسب ہے کہ آپ تجویز کر دیں کہ ایک ہشیار طالب علم ایک وقت مقرر کر کے پڑھایا کرے۔جو کچھ آپ مقرر کریں۔اس کو ماہ بماہ دیا جائے گا۔ضرور تجویز آج ہی کر دیں اور مجھ کو اطلاع دیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۳۷ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - مجھے افسوس ہے کہ میں نے پہلے اخویم مولوی عبد الکریم صاحب کو تاکید کی تھی کہ اس جگہ سے کوئی ہماری جماعت میں سے نہیں جانا چاہئیے۔اب ایک طرف میری طبیعت بیمار ہے۔کھانسی سے دم اُلٹ جاتا ہے اور طلب کرانے والے کو اختیار ہوتا ہے کہ طلب کرا نا ملتوی کرا دے۔ان کو لکھ دیں کہ یہ بہت بے موقع ہے اور میری نسبت لکھ دیں کہ اُن کی طبیعت سخت بیمار ہے۔غرض مولوی مبارک علی اس کا رروائی کو ملتوی کر سکتا ہے اگر نیت نیک ہو۔اور ان گواہوں کی جگہ ہماری جماعت کے سیالکوٹ میں بہت واقف موجود ہیں۔سوان کو تاکیداً لکھا جائے کہ یہ تینوں سمن ملتوی کرا دیں۔وہ عدالت میں کہہ دیں کہ میں ان کو طلب کرانا نہیں چاہتا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ