ذکر حبیب

by Other Authors

Page 231 of 381

ذکر حبیب — Page 231

231 کہ اکثر غریب مرتے ہیں اور امراء اور ہمارے بڑے بڑے مخالف ابھی تک بچے ہوئے ہیں۔لیکن سنت اللہ یہی ہے کہ آئمۃ الکفر آخر میں پکڑے جایا کرتے ہیں۔چنانچہ حضرت موسیٰ" کے وقت جس قدر عذاب پہلے نازل ہوا۔ان سب میں فرعون بیچارہا۔قرآن شریف میں بھی آیا ہے۔انــا نــاتـی الارض ننقصها من اطرافها۔یعنی ابتداء عوام سے ہوتی ہے اور پھر خواص پکڑے جاتے ہیں۔اور بعض کے بچانے میں اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت ہوتی ہے کہ انہوں نے آخر میں تو بہ کرنی ہوتی ہے۔یا اُن کی اولاد میں سے کسی نے اسلام قبول کرنا ہوتا ہے۔“ جامع کمالات صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں فرمایا جو کمالات ( متفرقہ تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے تھے۔وہ سب حضرت رسول کریم میں ان سے بڑھ کر موجود تھے۔اور اب وہ سارے کمالات حضرت رسول کریم سے فلمی طور پر ہم کو عطاء کئے گئے۔اور اسی لئے ہمارا نام آدم، ابراہیم ، موسی ، نوح، داؤد ، یوسف ، سلیمان بھی ہیسی وغیرہ ہے۔چنانچہ ابراہیم ہمارا نام اس واسطے ہے کہ حضرت ابراہیم ایسے مقام میں پیدا ہوئے کہ وہ بت خانہ تھا اور لوگ بُت پرست تھے اور اب بھی لوگوں کا یہی حال ہے کہ قسم قسم کے خیالی اور وہی بتوں کی پرستش میں مصروف ہیں اور واحدانیت کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔پہلے انبیاء ظل تھے نبی کریم کی خاص خاص صفات کے، اور اب ہم ان تمام صفات میں نبی کریم کے ظلل ہیں۔مولانا روم نے خوب فرمایا ہے۔نام احمد نام جمله انبیاء است چوں بیامد صد نو دہم پیش ما است و نبی کریم نے گویا سب لوگوں سے چندہ وصول کیا اور وہ لوگ تو اپنے اپنے مقامات اور 66 حالات پر رہے۔پر نبی کریم کے پاس کروڑوں روپے ہو گئے۔“ ہندو اسلام کی طرف متوجہ ہوں گے فرمایا ” معلوم ہوتا ہے کہ اس عالمگیر طوفان وباء میں یہ ہندوؤں کی قوم بھی اسلام کی طرف توجہ کرے گی۔چنانچہ جب ہم نے باہر مکان بنانے کی تجویز کی تھی۔تو ایک ہندو نے آ کر ہم کو کہا تھا کہ ہم تو قوم سے علیحدہ ہو کر آپ ہی کے پاس رہا کریں گے۔اور نیز دو دفعہ ہم نے رویا میں دیکھا۔کہ بہت