ذکر حبیب

by Other Authors

Page 151 of 381

ذکر حبیب — Page 151

151 کام ہو چکا ہے۔اُس کی ہلاکت ایسی یقینی تھیاس پیشگوئی کو ایسے الفاظ میں پیش کیا گیا کہ گویا ایک واقعہ شدہ امر ہے۔تمام سماوی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی امر کے ضرور آئندہ پورا ہو جانے کے متعلق کسی پیشگوئی کے ظاہر فرماتے وقت ماضی کا استعمال کرتا ہے۔ایسا ہی ہمارا الہام عفت الدیار والا تھا جو ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کانگڑہ سے پورا ہوا۔اس کے معنی ہیں مٹ گئے گھر۔اگر چہ یہ زلزلہ کی پیشگوئی گیارہ ماہ قبل کی گئی۔تاہم چونکہ آسمان پر فیصلہ ہو چکا تھازلزلہ ضرور آئے گا۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا عارضی اور مستقل مکان سب گر گئے اور نشانِ مِٹ گئے۔(۳۶) تکرار الہامات بعض الہامات ایسے ہیں جو انہی الفاظ میں کئی کئی بار آپ پر نازل ہوئے۔ان کے متعلق فرمایا کرتے تھے جو الہام بار بار کئی دفعہ ہوتے ہیں۔ہر دفعہ وہ جُد اشان رکھتے ہیں۔مثلا انِی مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَا إِهَانَتَكَ والا الہام بہت دفعہ ہوا ہے اور ہر دفعہ اس کا ظہور کسی نئے رنگ میں ہوا ہے۔ہر دفعہ اہانت کنندہ اور اہانت یافتہ کوئی نیا وجود ہوتا رہا ہے۔ایسا ہی الہام إِنِّی مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً بہت کثرت سے ہوا ہے اور ہمیشہ خدائی فوجوں کی نصرت سے ایک نیا معجزہ پیدا ہوا ہے۔اسی طرح اکثر الہامات بار بار ہوتے ہیں اور ہر دفعہ کوئی نیا رنگ رکھتے ہیں۔اسی طرح قرآن شریف میں بہت سی آیات ہیں جو اپنے اپنے موقع پر جُدا مطابقت رکھتی ہیں۔اگر چہ ظاہر الفاظ ایک ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَان۔(۳۷) حضرت مسیح موعود کے دو بازو فرمایا کرتے تھے یہ اخبار الحکم و بدر ہمارے دو بازو ہیں۔الہامات کو فوراً ملکوں میں شائع کرتے ہیں اور گواہ بنتے ہیں۔“ (۳۸) موت تبدیلی مکان ہے فرمایا کرتے "مر نا کوئی حرج یا دُکھ کی بات نہیں جس کو ہم کہتے ہیں مر گیا ہے وہ دوسرے جہاں میں چلا جاتا ہے اور وہ جہان نیک آدمیوں کے لئے بہت عمدہ ہے۔خدا کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔اس نے دو گھر بنائے ہیں۔ادھر سے اُٹھا کر اُدھر آباد کر دیتا ہے۔“ (۳۹) اصحاب رسول فرمایا کرتے تھے ”جو لوگ بذریعہ کشف صحیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآ )