ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 457 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 457

457 رہے گا ساتھ ساتھ دوڑے گا اور کبھی سامنے سے اگر کوئی بات کرے گا کبھی پیچھے سے اگر کان میں کچھ پھونکے گا اور مجبور کرے گا کہ تم اس کی بات مان کر صراط مستقیم سے ہٹ جاؤ اور ٹھوکر کھا جاؤ۔وعن أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ پھر کبھی وہ دائیں طرف سے بھی آئے گا اور کبھی بائیں طرف سے بھی آئے گا۔دائیں طرف سے مراد یہ ہے کہ دین پر کھلے کھلے حملے کرے گا اور بائیں طرف سے مراد یہ ہے کہ دنیا کی لالچیں دے گا۔کیونکہ بائیں طرف دنیا کا نشان ہے اور دائیں طرف دین کا نشان ہے۔غرضیکہ ہر طرح سے وہ مشکلوں میں مبتلا کر دے گا۔وَلا تَجِدُ ا كثرَهُمْ شکرین یعنی شیطان یہ بتائے گا کہ میں یوں کروں گا اور یوں بھی کروں گا اور پیچھا نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھے بتا دیتا ہوں کہ تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزارہ نہیں پائے گا۔قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مد، وما من حُوْرًا، لَمَن تَبِعَكَ منْهُم لا ملكة جملة منكم اجمعين خدا نے فرمایا کہ اے شیطان تو میرے دربار سے نکل جا۔تیری ہمیشہ مذمت کی جائے گی اور تو درگاہ سے راندہ ہوا ہے۔پس جو بھی تیری پیروی کرے گا اس کا بھی ویسا ہی حال ہو گا۔اور میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔شکر گزار انسان ٹھوکر نہیں کھا سکتا یہاں ایک بہت ہی پتے کی بات شیطان نے بیان کر دی۔جس سے مومن کو فائدہ اٹھانا چاہئیے جس طرح لقمان سے کسی نے پوچھا تھا کہ تو نے حکمت کی باتیں کس سے سیکھیں۔اس نے جواب دیا کہ بیوقوفوں سے۔تو بعض دفعہ شیطان سے بھی کوئی ایسی بات نکل جاتی ہے جس سے مومن فائدہ اٹھا لیتا ہے۔اول تو اس کا سارا بیان خدا نے ریکارڈ کر دیا اور ہمارے سامنے رکھ دیا کہ یہ باتیں ہیں جن کے متعلق میں اس کو اجازت دے بیٹھا ہوں۔دوسری بات یہ ہے اس نے آخری نتیجہ یہ نکالا ہے لا تجد الثَّرَهُمْ شُکرین کہ اے خدا تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں دیکھے گا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ شکر گزار انسان ٹھوکر نہیں کھا سکتا۔کوئی ایسا شخص جو احسان مند ہو اور اس کے اندر احسان مندی کا جذبہ پایا جاتا ہو اور اس کے دل میں کسی محسن کے