ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 41

41 بيت الفضل - لندن ارد تمبر ۱۹۹۰ء پشم اللو الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نمازوں میں کیفیت پیدا کریں تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا : بچوں کو تصویر کشی کی تربیت دینے کے لئے بعض ایسی تصویروں کی کتب بھی دستیاب ہیں جن میں خاکوں کی صورت میں نقوش بنائے جاتے ہیں لیکن رنگ نہیں ہوتے اور بیچے پھر اپنی مرضی اور مزاج کے مطابق اپنی طبعی صلاحیتوں کے مطابق، اپنے ذوق کے مطابق ان میں رنگ بھرتے ہیں۔اگر ایسی لاکھوں کتابیں بھی شائع کر دی جائیں اور لکھوکھا بچوں کو تقسیم کر دی جائیں تو بظا ہر تصویر ایک ہی ہوگی لیکن ہر بچہ جب اس میں رنگ بھرے گا تو نتیجہ مختلف نکلے گا۔خواہ رنگ بھی ایک ہی قسم کے مہیا کئے جائیں، لیکن ہر ایک اپنے ذوق اپنے مزاج اپنی صلاحیتوں کے مطابق رنگ بھرتا ہے اور تصویر مختلف روپ لے کر ظاہر ہوتی ہے۔سورہ فاتحہ کا جو میں پیچھے دو خطبوں میں ذکر کر چکا ہوں، اس کی اور نماز کی باقی تمام ان عبادتوں کا یہی حال ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں وہ سارے کلمات جو نماز میں ادا کیے جاتے ہیں ان میں رنگ انسان کو خود بھرنے پڑتے ہیں اور جہاں تک سورۂ فاتحہ کا تعلق ہے وہ تو خود بھی اپنی کیفیتیں اس طرح بدلتی رہتی ہے کہ زاویہ بدلنے سے اس کا اور رنگ دکھائی دیتا ہے اور ہر زاویے پر پھر بے شمار ایسے امکانات ابھرتے ہیں جن کی روشنی میں انسان سورۂ فاتحہ کی مدد سے مضامین تک رسائی پاتا ہے اور مضامین کو جذبات میں ڈھال کر پھر سورۂ فاتحہ میں ایسی کیفیت کے رنگ بھرتا ہے جس سے سورۂ فاتحہ کوئی اجنبی چیز کوئی بیرونی چیز نہیں رہتی بلکہ اس کے دل کی واردات بن جاتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة