ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 425 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 425

425 لئے وہ ٹھوکر کا موجب بن جاتے ہیں۔ان کو تو میں یہ سمجھاتا ہوں کہ اسلام کسی ایک ملک کا اسلام نہیں ہے۔اسلام تو تمام دنیا کا اسلام ہے۔آپ نے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کو اس لئے نہیں مانا کہ آپ کا تعلق ہندوستان سے تھا۔آپ نے تو اس لئے ان کو جاتا ہے کہ آپ کا تعلق حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم سے تھا۔ایک ایسے رسول سے تعلق تھا جس کے متعلق قرآن شریف نے بیان فرمایا کہ لا شرقية ولا غربية (النور : (۳۶) ایسا نور ہے جو نہ مشرق کا ہے نہ مغرب کا ہے دونوں میں سانجھا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ رَحْمَةً لِلْعُلَمينَ (الانبياء : (۱۳۸) ہے۔وہ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے۔تو میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا کہ آپ تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو پانے کے دعویدار ہیں۔پھر یہ جغرافیائی تفریقیں کیسی؟ پھر یہ خیال کیسا کہ فلاں شخص کو ہم سے بہتر ہونا چاہئے تھا۔کیوں کسی کو ہم سے بہتر ہونا چاہئے؟ وہی بہتر ہے جو خدا کے نزدیک بہتر ہے۔إن أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ القُكُمْ (الحجرات : ۱۴) رنگ و نسل کی تمیز ہمیشہ کے لئے مٹادی گئی ہے۔تم میں سے وہی معزز ہے جو خدا کے نزدیک معزز ہے۔اس لئے میں ان کو یہی کہتا رہا کہ آپ ان لوگوں پر رحم کریں جو پاکستان سے آتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیت کے سفیر بن کر آئے ہیں لیکن وہ احمدیت کی بجائے بعض اور بدیوں کے سفیر بن جاتے ہیں۔آپ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے سفیر بن کر ان کو بچانے کی کوشش کریں نہ کہ ان کی وجہ سے خود ٹھوکر کھا جائیں۔پس جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو ٹھو کر کھاتے نہیں ان کا یہ عذر قبول نہیں ہو گا اور قرآن کریم یہ بات کھول کر بیان فرما چکا ہے کہ جب قیامت کے دن بعض لوگ جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے تو وہ یہ عذر پیش کریں گے کہ اے خدا ان بڑے لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا۔ان کی وجہ سے ہم نے ٹھوکر کھائی۔اس کے جواب میں اللہ تعالٰی فرمائے گا۔تم دونوں کے لئے جہنم ہے۔ٹھو کر میں جتلا کرنے والوں کے لئے بھی اور ان کے لئے بھی جنہوں نے بعض لوگوں کے بد نمونے سے اثر قبول کر کے خود اپنی گمراہی کے سامان کئے۔