ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 364 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 364

364 ان کی تحریرات پڑھ کر دیکھیں کہیں بھی آپ نے امتی نبوت کا انکار نہیں کیا۔امام مہدی ہونا اور امتی نبی ہونا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔میں آپ پر بھی اسی طرح ناپاک حملے کئے جا رہے ہیں۔آپ غیر احمدی مخالفین کا لٹریچر پڑھ کر دیکھ لیں۔آپ حیران رہ جائیں گے کہ کیسے گندے ناپاک حملے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر اور آپ کے خلفاء پر آپ کے صحابہ پر یہ لوگ کرتے چلے جا رہے ہیں گویا ہم اس تاریخ کو اپنی آنکھوں کے سامنے بنتا دیکھ رہے ہیں جس تاریخ کا ذکر قرآن کریم میں محفوظ ہے اور جس کے تفصیلی تذکرے ہمیں بائیبل میں ملتے ہیں۔پس حضرت سلیمان کی اس ایک دعا پر ہی آپ غور کر کے دیکھ لیں آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ موحد ہی نہیں بلکہ ایک بہت پائے کے عارف باللہ موحد تھے۔آپ کو شرک سے دور کا بھی علاقہ نہیں تھا۔آپ احسان فراموش نہیں تھے بلکہ احسان کو بے انتہاء محسوس کرنے والے تھے اور خود لوگوں کے محسن تھے اور اس کے باوجود عجز اتنا تھا کہ سمجھتے تھے کہ میں احسان کا حق ادا نہیں کر سکا اور اللہ تعالٰی → سے عاجزانہ پوچھتے تھے کہ مجھے شکریہ ادا کرنے کی راہیں سکھلا۔پس آج کے اس خطبہ میں چونکہ دیر ہو چکی ہے میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور آئندہ انشاء اللہ باقی دعاوں کا تذکرہ جس ملک میں بھی وہ خطبہ ہو گا وہاں سے پیش کروں گا۔ساری جماعت پر خطبات کا نیک اثر آپ سے میں توقع رکھتا ہوں کہ آپ اپنی نئی نسلوں کو خطبات با قاعدہ سنوایا کریں یا پڑھایا کریں یا سمجھایا کریں کیونکہ خلیفہ وقت کے یہ خطبات جو اس دور میں دیئے جا رہے ہیں۔یہ دنیا میں اللہ تعالٰی کی طرف سے ظاہر ہونے والی نئی ایجادات کے سہارے بیک وقت ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور ساری دنیا کی جماعتیں ان کو براہ راست سنتی اور فائدہ اٹھاتی اور ایک قوم بن رہی ہیں اور امت واحدہ بنانے کے سامان پیدا ہو رہے ہیں۔اس لئے خواہ وہ نجی کے احمدی ہوں یا سرینام کے احمدی ہوں۔ماریشس کے ہوں یا چین جاپان کے ہوں۔روس