ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 323
323 اے میرے رب مجھے حکم عطا فرما اور الحقني بالصلحنين اور مجھے صالحین میں شامل فرما دے۔یہاں حکم کا معنی حکومت نہیں۔حکومت بھی ہو سکتا ہے مگر صحیح تعلیم مراد ہے۔فیصلہ کن صحیح تعلیم۔ایسی صحیح تعلیم جو بین ہو ، جو روشن ہو۔جس میں بد تعلیم سے نمایاں فرق شامل ہو۔ہر ایسی تعلیم کو ہم حکم کہہ سکتے ہیں۔پس اپنے رب سے یہ عرض کرتے ہیں : رب هب لي حكما۔اے خدا! مجھے کھلی کھلی روشن امتیازی ہدایت عطا فرما - والحقني بالصلحین اور مجھے صالحین میں شمار فرما لے۔صالحین کے ساتھ میرا تعلق قائم فرما دے۔وَاجْعَلْ لِي لِسان صدقي في الأخر تین اور بعد میں آنے والوں کی زبان پر میرا ذ کر سچائی کے ساتھ چلے۔یہ دعا بہت ہی معنی خیز ہے۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالٰی نے جتنی گہری اور جتنی بلند صفات سے نوازا تھا اور جس طرح آپ کے ذہن میں باریک در بار یک مضامین نازل فرمائے جاتے تھے ان کا اظہار آپ کی دعاؤں سے ہوتا ہے۔اپنی دعاؤں کے آئینے میں ہمیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا دل دکھائی دینے لگتا ہے۔آپ کی طرز فکر دکھائی دینے لگتی ہے۔عام طور پر لوگ آئندہ زبانوں میں اپنی شہرت چاہتے ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کے جتنے ہیرو (Hero) ہیں وقت کے گزرنے کے ساتھ ان کا ذکر چلتا ہے اور بلند ہو تا رہتا ہے اور اس میں کئی قسم کے فرضی قصے بھی داخل ہونے لگ جاتے ہیں۔پس جس کو ہم Legendary Figures کہتے ہیں۔وہ انسان جو اپنے اپنے وقتوں میں ہیرو (Hero) شمار ہوئے ، بہت بلند مقام تک پہنچے وہ بالآخر Legend بن جاتے ہیں اور ان کے متعلق قصے کہانیاں، افسانے مشہور ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے حقیقی وجود سے بہت بڑھ کر ان کی طرف اعلیٰ صلاحیتیں منسوب ہونے لگتی ہیں۔اس کے نتیجے میں بہت سے انبیاء کو خدا یا خدا کا بیٹا یا اس کا قریبی بنا دیا گیا اور یہ وہ طبعی رجحان ہے جس نے سلسلہ ہائے مذاہب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔دیکھیں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کی قوم نے کیا سلوک کیا ہے۔اسی طرح حضرت کرشن کے ساتھ حضرت رام چندرجی کے ساتھ اور بہت سے x