ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 197 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 197

197 دعا کرتے ہوئے ہمارے حضور حاضر نہ ہوتا۔ہم تو یہ دعا تمہیں ایسے لوگوں کی دعا کے طور پر بتا رہے ہیں جو راسخون فی العلم تھے۔جو محکمات پر بھی کامل ایمان لاتے تھے اور متشابہات پر بھی کامل ایمان لاتے تھے۔پھر وہ کیا کہتے تھے۔ربنا لا تُرم قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا اب دیکھیں کتنی موزوں اور بر محل دعا ہے اور اس کا پس منظر جاننا کتنا ضروری ہے۔دعا یہ ہے کہ اے خدا! ہمارے دلوں کو ایک دفعہ ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھا نہ کرنا یا ٹیڑھا نہ ہونے دیتا۔وَهَبْ لَنَا مِن له تك رَحْمَةً اپنے حضور سے ہمیں رحمت عطا فرمانا۔ہم سے رحمت کا سلوک کرنا۔إنك أنت الوهاب یقینا تو بہت ہی زیادہ رحمت کا اور موہت کا، بخشش اور پیار کا سلوک کرنے والا ہے اب یہ دعا ان لوگوں کے حق میں قبول نہیں ہو سکتی جو ہر اس مقام پر جہاں دل ٹیڑھے ہونے کے احتمالات پیدا ہوتے ہیں ٹھو کر کھا جاتے ہیں اور خود اپنے دلوں کو ٹیڑھا ہونے دیتے ہیں۔فرمایا جو راسِخُونَ فِي الْعِلْمِ ہیں وہ ایسا نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود جانتے ہیں کہ خدا سے طاقت پائے بغیر وہ ان ابتلاؤں سے صحیح سالم گزر نہیں سکتے۔ان کو دعاؤں کی پھر بھی ضرورت ہے۔پس متشابہات سے ٹھوکر نہیں کھاتے لیکن جانتے ہیں کہ دعا کے سہارے کے بغیر ہر وقت خطرے میں ہیں۔پس اگر تم متشابہات سے ثابت قدمی سے گزرنے کی اہلیت رکھتے ہو اور بار بار شکوں کے ذریعہ اپنے ایمان کو ضائع نہیں کرتے تو پھر یہ دعا کرو، پھر تمہارے ایمان کو نئی طاقت نصیب ہوگی۔پھر تمہیں مشکل مقامات پر لڑکھڑانے کی جگہوں پر خدا کی طرف سے سہارے دیئے جائیں گے اور نئی طاقتیں عطا کی جائیں گی۔پھر تمہیں ہر خطرے کے مقام سے گرنے سے بچالیا جائے گا۔رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لا ريب فيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : (۱۰) اے خدا! تو ایک ایسے دن کے وقت ہم سب کو اکٹھا کرنے والا ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔اب دیکھیں کتنی پر حکمت بات ہے۔اس مضمون سے اس فقرے کا کتنا گہرا تعلق ہے جو پہلے بیان ہو چکا ہے۔فرمایا : ریب کی بات چل رہی تھی کہ اے خدا! وہ لوگ جو متشابہات کے وقت شک نہیں کرتے ان کے ساتھ شامل ہو کر یہ دعا کیا کرو کیونکہ بالآخر ایک ایسا