ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 176 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 176

176 فرما دے۔یہ مضمون تو بہت وسیع ہے اور اگرچہ میں نے چند آیات پر بناء کرتے ہوئے اس مضمون کو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا سے باندھ کر نمونہ ” آپ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی چند صفحے ہی گزرے ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں که وقت بہت آگے گزر چکا ہے۔اس لئے انشاء اللہ اب آئندہ خطبے میں بعض ایسی دعائیں آپ کے سامنے رکھوں گا جو ان راہوں پر چلنے والوں نے مانگیں اور مشکل کے وقت میں مانگیں یا خاص کیفیات کے ساتھ مانگیں اور وہ چونکہ جمعتہ الوداع ہوگا اس لئے اس وقت ان دعاؤں کا اس جمعہ کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہو گا تو انشاء اللہ تعالٰی آئندہ جمعہ میں بھی یہی مضمون جاری رہے گا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام پانے والے لوگوں کی راہ پر چلا تو خدا سے کیا مانگتے ہیں اور یہ مانگتے ہوئے ہمیں کس کیفیت سے مانگنا چاہئیے؟ اللہ تعالی ہمیں اس رمضان سے بھر پور استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارے کمزوروں کو بھی اور ہمارے طاقت وروں کو بھی ہم میں سے ہر ایک شخص کو اس مقام سے آگے بڑھا دے جس مقام پر وہ اس رمضان سے پہلے تھا۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔۔۔۔