زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 294 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 294

زریں ہدایات (برائے طلباء) 294 جلد سوم طلباء کو نصیحت 12 مارچ 1929ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی فورتھ ہائی کلاس کی طرف سے ففتھ ہائی کلاس کے طلباء کو قصر خلافت کی نچلی منزل پر دھوت چائے دی گئی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مختصر تقریر کی جو حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس دعوت سے جو وقت منتخب کیا گیا ہے اس کے مطابق پہلی تقریریں ہوئی ہیں اور مجھے بھی اسی کے مطابق بولنا چاہئے۔چونکہ پانچویں جماعت کے طلباء نے اپنے آپ کو سپاہی سے مشابہت دی ہے اس لئے میں کہتا ہوں جب تم سپاہی ہو تو آگے بڑھو اور فتح پاؤ یا عزت کی موت (الفضل 19 مارچ 1929 ء) مرو۔