زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 251
زریں ہدایات (برائے طلباء) 251 جلد سوم بالکل اسلام نہیں جانتے اور اس سے بالکل Ignorant ( کورے ) ہیں۔سو تم کو ان میں | تبلیغ و اشاعت کرنی چاہئے۔انہیں اسلام بتانا چاہئے ، ان کو اسلام کے احکام سے واقف کرنا چاہئے ، ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے آگاہ کرنا چاہئے کیونکہ آخر ان کا بھی حق ہے کہ وہ بھی اس بات سے فائدہ اٹھا ئیں جس سے کہ تم نے اٹھایا۔سو اس بات کو یادرکھو اور ہر گز نہ بھولو کہ ان کو فائدہ پہنچانے میں ہی فائدہ ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے وہ سب کچھ کہہ دیا ہے جو میں انگریزی میں کہہ سکتا تھا۔یہ تو | نہیں کہ میں اس سے زیادہ تمہیں کچھ نہیں بتا سکتا مگر یہ ہے کہ موقع کے مناسب جو کچھ ضروری تھاوہ میں نے کہہ دیا ہے۔تمہیں چاہئے کہ اس سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا کی خوشنودی پانے والے ( الفضل 25 مئی 1926ء) بنوں