زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 100

زریں ہدایات (برائے طلباء) 100 جلد سوم با قاعدہ اور لمبی جد و جہد سے ممکن ہے۔اس کے حصول کا کوئی اور ذریعہ نہیں۔پس ہماری جماعت کے دولتمندوں اور درمیانی درجہ کے آدمیوں کو اس مدرسہ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔اور رو پید اور بچوں سے اس کی ترقی کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ اس کے ذریعہ سے ہمیں ایسے واعظ جو علوم دینیہ کی حفاظت کر سکیں اور ایسے مبلغ جو بیرونی دنیا کو تمام مسائل مختلفہ میں تشفی بخش جواب دے سکیں حاصل ہوسکیں۔اور تا علوم کی وہ نہر جو حضرت مسیح موعود نے جاری کی ہے منڈیروں کے نقص کی وجہ سے ہماری غفلت کے سبب ادھر ادھر بہہ کر ضائع نہ ہو جاوے اور ہماری آئندہ نسلیں بجائے دعا کرنے کے ہم سے نفرت کا اظہار نہ کریں اور تا خدا تعالیٰ کی ناشکری کے جرم کے مرتکب ہو کر اس کی ناراضگی کے ہم مستحق نہ بنیں۔آمین۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الشَّاكِرِينَ وَلَا تَجَعَلْنَا مِنَ الْكَافِرِيْنَ - وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ خاکسار مرز امحمود احمد قادیان " الفضل 20 مارچ 1922ء)