زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 45

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 45 جلد دوم * انہوں نے کیا تم وہ زیادہ سہولت اور آسانی کے ساتھ کر سکتے ہو۔اس لئے اپنی ہمتوں کو بڑھاؤ، ارادوں کو بلند کرو اور ہمیشہ اس مقصد کو سامنے رکھو۔تم بے شک کھیلو کو دو کیونکہ اس کے بغیر بھی تم مجرم ہو گے مگر اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھو ایک دن ایسا آنے والا ہے جب دنیا کو فتح کرنے کا کام تمہارے سپر د ہو گا اور اس کے لئے تمہیں تیار ہو جانا چاہئے۔“ (الفضل 9 فروری 1932 ء )