زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 344
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 344 جلد دوم جامعتہ المبشرین کی سب سے پہلی فارغ التحصیل کلاس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی 29 /اکتوبر 1951ء عصر کی نماز کے بعد جامعتہ المبشرین کی طرف سے سب سے پہلی کامیاب ہونے والی مبلغین کلاس کو الوداعی پارٹی دی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ہے نے بھی از راه شفقت شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے:۔دو مجھے آج گلے میں تکلیف تھی اور ساتھ ہی سردر د بھی تھی اس وجہ سے شاید میں یہاں آنے سے بچنے کی کوشش کرتا۔لیکن اس مضمون نے جن پر دونوں فریقوں نے یعنی ایڈریس پیش کرنے والوں اور ایڈریس کا جواب دینے والوں نے زور دیا ہے مجھے بھی مجبور کر دیا کہ میں اس موقع پر یہاں آؤں۔اور وہ وہی مضمون ہے جو ایڈریس پیش کرنے والوں نے پیش کیا ہے کہ آپ درخت کے پہلے پھل ہیں اور جواب دینے والوں نے بھی کہا ہے کہ ہم درخت کے پہلے پھل ہیں۔اس موقع پر مجھے ایک پٹھان کے لڑکے کا قصہ یاد آ گیا جو ایک ہندو کو مارنے لگا تھا۔وہ ہندو اپنی جان بچانے کے لئے بھاگا۔پٹھان لڑکا بھی تلوار لے کر اس کے پیچھے بھاگا اور کہنے لگا تو کلمہ پڑھ لے اور مسلمان ہو جا اور یا پھر میں تجھے مار دوں گا۔تا کہ میں جنت میں جاؤں۔مولویوں کے نزدیک جنت میں داخل ہونے کے دو ہی ذرائع ہیں یا تو کسی کو کلمہ پڑھا دیا جائے اور یا جو کلمہ نہ پڑھے اس کو قتل کر دیا جائے۔مگر اب پہلا حصہ متروک ہو گیا ہے صرف قتل کرنے والے حصہ پر عمل ہے۔وہ