زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 342 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 342

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 342 جلد دوم ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے انہیں نوازا ہے۔شاید خدا تعالیٰ نے اب اس جزیرہ کی قسمت کو بدلنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔شاید خدا تعالیٰ اب اس مردہ زمین کو پھر زندہ کرنا چاہتا ہے۔پس اس خدائی تدبیر کو انہیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے اور جلد سے جلد ہمیں یہ خبر پہنچانی چاہئے کہ ماریشس اسلام اور احمدیت کے لئے فتح ہو گیا ہے۔پھر صرف ماریشس کا ہی سوال نہیں اس کے اردگرد کے جزائر کا بھی سوال ہے۔ماریشس کی آبادی چار پانچ لاکھ کے قریب ہے ، مڈغاسکر کی آبادی پچاس لاکھ ہے، ری یونین (REUNION) کی آبادی ایک لاکھ سے بھی کم ہے۔اسی طرح اور کئی جزائر ہیں جو ماریشس کے اردگرد ہیں۔اگر ان لوگوں میں یہ احساس پیدا کیا جائے کہ وہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کریں تو انہیں مختلف مقامات پر پھیلایا جاسکتا ہے۔اور اس طرح انہیں اتنی بڑی طاقت حاصل ہو سکتی ہے جو صرف ماریشس ہی کو نہیں بلکہ اس کے اردگرد کے جزائر کو بھی درست کر سکتی ہے۔شاید جوش میں میں کچھ زیادہ بول گیا ہوں۔اب مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملیریا کا حملہ میرے جسم پر نئے سرے سے شروع ہونے والا ہے۔کیونکہ متلی بھی ہو رہی ہے اور سر کے ایک طرف درد بھی شروع ہے اور یہ دونوں ملیریا کے حملہ کی علامتیں ہوتی ہیں۔بہر حال چونکہ یہ ایک ضروری کام تھا اس لئے میں آگیا۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کو خیریت سے لے جائے، خیریت سے پہنچائے اور جوش کے ساتھ اپنے کام کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں اس بات کی بھی توفیق بخشے کہ وہاں ہماری جو جماعت موجود ہے اس کے اندر نیا اخلاص اور نئی روح پیدا کر کے اس علاقہ کو احمدیت کے لئے فتح کریں اور کامیابی کا منہ دیکھنا انہیں نصیب ہو۔“ (الفضل 19 جون 1951ء) 1 شرح دیوان حسان بن ثابت صفحہ 165 مطبوعہ مصر 1929ء 2 آل عمران : 145