زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 316
زریں ہدایات (برائے مبلغین) 316 جلد دوم جلن اور سوزش ہونی چاہئے جو ہر وقت تمہیں بے تاب رکھے۔تم آگ کے ساتھ ایک عظیم الشان جنگل کو جلا کر راکھ کر سکتے ہو مگر تم منہ کی پھونکوں کے ساتھ ایک پتہ کو بھی نہیں جلا سکتے۔اگر تم چاہتے ہو کہ دنیا کے خس و خاشاک کو جلا کر راکھ کر ڈالو تو تمہیں اپنے دل میں ایک آگ پیدا کرنی چاہئے۔اور اگر تم چاہتے تو ہو کہ دنیا کے خس و خاشاک کو جلا ؤ لیکن تمہارے دل میں آگ نہیں ، تمہارے منہ سے شعلے نہیں نکلتے بلکہ تمہارے منہ سے گرم بھاپ بھی نہیں نکلتی تو تمہاری زندگی عبث ہے اور تم اپنا وقت رائیگاں کھو رہے ہو۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب پر رحم کرے، ہماری غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں اسلام کی صحیح خدمت کی توفیق بخشے۔آمین الفضل 9 ، 16 ، 23 جنوری 1963 ء ) 1 لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ أَمَنُوا الْيَهُودَ (المائدة: 83) 2 متی باب 5 آیت 39 پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 2011ء 3 متی باب 5 آیت 17 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن 1887ء (مفہوماً) :4 متی باب 23 آیت 2 ، 3 برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن 1887ء (مفہوم) 5 البداية والنهاية جلد 5 صفحه 201 مطبوعہ بیروت 1966ء تذکرہ صفحہ 39 ایڈیشن چہارم 2004