زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 200
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 200 جلد دوم پہلے سے مغرب میں موجود ہیں صحیح رنگ میں اسلام کی خدمت کی توفیق دے اور وہ اسلامی تعلیم کا سچا نمونہ ہوں۔بجائے دشمنوں کے اثر سے متاثر ہونے کے انہیں اسلام کی خوبیوں اور اس کے کمالات کے قائل کرنے والے ہوں اور ان کے ذریعہ جو لوگ وہاں اسلام میں داخل ہوں وہ ایسے ہوں جنہوں نے صدق دل سے اسلام کو قبول کیا ہو اور اُس کی خوبیوں کو دیکھ کر اپنے اعمال کو اسلامی رنگ میں رنگین کرنے والے ہوں۔اسی طرح وہ طالب علم جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں ان آرزوؤں کے ساتھ داخل ہیں کہ انہیں خدمت احمدیت کی توفیق ملے اللہ تعالیٰ ان کی آرزوؤں کو بھی پورا کرے اور ان کے ماں باپ کو بھی اس تحریک کا صحیح مقصد سمجھنے کی توفیق دے۔اور طالب علموں کو ہمت دے، توفیق دے اور عزم دے کہ وہ دین کی خدمت کر سکیں۔اسی طرح وہ کا رکنوں کو بھی ہدایت دے اور انہیں سمجھ دے کہ وہ اس تحریک کو جاری کرنے کی اغراض سے واقفیت پیدا کریں۔انہیں ہر قسم کی بددیانتی اور کوتا ہی عقل سے بچائے۔ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور ان کی مساعی کو بار آور کرے تا وہ ایک ایسی جماعت پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو خلیفہ وقت کی مددگار ہو اور جس کے پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس وقت اسلام کی زندگی وابستہ ہے۔“ الفضل 19 ، 22 تا 26، 28 فروری 1961ء) 1 المائدة : 106 2 بخاری کتاب الجهاد والسير باب إِنَّ الله لَيُؤَيِّدُ الذِيْنَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِر صفحه 507،506 حدیث نمبر 3062 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية :3 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي صفحه 1 حدیث نمبر 1 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية :4 مسلم كتاب العلم باب مَنْ سَنَّ سُنّةً حسنةً (الخ) صفحہ 1165 حدیث نمبر 6804 مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية 5 الأحزاب: 22