زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 390
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 390 جلد اول مرکزی مبلغین کی طرف سے مکرم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماٹرا اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ مغربی افریقہ کی دعوت مکرم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماٹرا اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ مغربی افریقہ کی قادیان آمد پر مرکزی مبلغین نے 28 جنوری 1930 ء کو ان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے کی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔نہ تو وقت اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی میرے گلے کی حالت ایسی ہے کہ کوئی لمبی تقریر کر سکوں مگر حکیم فضل الرحمن صاحب نے اس وقت جو ایک بات مبلغین سے کہی ہے کہ وہ وہاں جائیں اس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کچھ کہہ دینا مفید ہو گا۔ہمارے مبلغین کے پاس نہ تو اتنا سرمایہ ہے کہ وہ آپ ہی آپ وہاں جاسکیں اور نہ ہی انہیں کوئی ایسے پیشے آتے ہیں جن کی مدد سے وہ وہاں رہ سکیں۔اس طرح تو وہی لوگ کر سکتے ہیں جو باہر رہتے اور خاص خاص پیشے جانتے ہیں۔باقی رہی سلسلہ کی حالت سو اگر چہ یہ ضروری ہے کہ ہم سب جگہ جائیں لیکن مقدم یہ ملک ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے۔اس ملک کی ضروریات کو ایک حد تک پورا کرتے ہوئے اور کلی طور پر فی الحال ضرورتوں کو پورا کرنا تو بہت مشکل ہے ایک انسان کے لئے ایک معلم بلکہ ایک کے لئے کئی