زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 271
زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 271 جلد اول بعض دفعہ انکار کر کے بھی دونوں صورتوں میں یہی حالت ہوتی ہے۔گویا یہ پل صراط ہوتی ہے جس پر سے گزرنا پڑتا ہے۔اس لئے بہترین موقع یہی ہے کہ سمجھے جو تعریف آپ آ رہی ہے وہ آئے۔بے شک تعریف ایسی بھی ہوتی ہے کہ ایک شخص نے کی تو رسول کریمی ﷺ نے فرمایا تو نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا 1 مگر وہ تعریف وہ ہوتی ہے کہ کسی نے کچھ نہ کیا ہو اور پھر تعریف کی جائے یا اس تعریف کے کرنے میں قومی فائدہ نہ ہو۔ورنہ جس کو خدا تعالی کام کرنے کی توفیق دے اس کی تعریف کرنی چاہئے۔یہ بھی انعاموں میں سے ایک انعام ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ کو محد کہا گیا تو یہ بھی آپ کی تعریف ہے۔اور رسول کریم نے فرمایا ہے جب انسان ترقی کرتا ہے تو اس کی تعریف پھیلائی جاتی ہے 2 اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اگر ماسٹر محمد دین صاحب سے کچھ کام ہو گیا ہے تو ان کی تعریف میں زیادتی ہو اور اگر نہیں ہوا تو تعریف کے برے اثر سے بچائے۔پھر میں ان لڑکوں کے لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے یہ دعوت دی ہے اور ماسٹر صاحب کے لئے بھی کہ ان کا آنا صلى القمر عليسة با برکت ہو۔اس دعا پر جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔“ (الفضل 26 جنوری 1926ء) 1 ابو داؤد كتاب الادب باب فى كراهية التمادح صفحہ 680 حديث نمبر 4805 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى 2 بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة (الخ) صفحہ 536 حدیث نمبر 3209 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية